مرنے والے فقیر کی جھونپڑی میں‌بینک ، فقیر بادشاہ سرکار

راجستھان : فقیر بادشاہ ، لوگوں سے مانگ مانگ کر اپنی جھونپڑی بھرلی ، بھارتی فقیر کی اس قدر زیادہ دولت کے بارے میں جان کر ہر کوئی ہکا بکا ، دوسری طرف یہ رپورٹس بھی ہیں‌کہ اس فقیر کی اس کے علاوہ بھی جائیداد اور بینک بیلنس ہے،

مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے نئے امریکی پیغام سے بھارت پریشان

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی ریاست راجستھان میں ریلوے ٹریک عبور کرتے ہوئے فقیر برجو چندرا آزاد ہلاک ہوئے، پولیس نے جب ان کے جھونپڑے کی تلاشی لی تو گھر سے 8 لاکھ 77 ہزار فکسڈ ڈپازٹ کے سرٹیفکیٹس اور ڈیڑھ لاکھ کے قریب سکے برآمد ہوئے۔

بھارتی پولیس کے مطابق 83 سالہ برجو چندرا آزاد گووندی علاقے میں اسٹیشن پر پٹری عبور کررہے تھے کہ ٹرین کی زد میں آکر ہلاک ہوگئے۔پولیس کا کہنا ہے کہ برجو چندرا کا کمرہ پرانے اخبارات سے بھرا ہوا تھا جب کمرے کی تلاشی لی گئی تو ایک تھیلے سے سکے برآمد ہوئے۔بھارتی پولیس نے اس فقیر کے دیگر علاقوں میں بینک بیلنس اور جائیداد کا سراغ لگانا شروع کردیا ہے

بھارتی میڈیا کے مطابق برجو چندرا کی حادثے میں ہلاکت کے بعد جب پولیس ان کے اہل خانہ کی تلاش کے لیے گھر پہنچی تو گھر کے ایک کمرے سے ڈیڑھ لاکھ کے قریب سکے اور 8 لاکھ 77 ہزار فکسڈ ڈپازٹ سرٹیفکیٹ برآمد ہوئے۔پولیس کا کہنا ہے کہ ان کے جھونپڑے سے شناختی کارڈ، پین کارڈ اور آدھار کارڈ بھی برآمد ہوا ہے۔

چین جانے سے پہلے وزیراعظم نے کراچی اور اسلام آباد کے متعقلق دو اہم فیصلے کرڈالے

Comments are closed.