بھارت:ریپ کے بعد زندہ جلائی گئی لڑکی نے تڑپ تڑپ کرجان دے دی
نئی دہلی :بھارت:ریپ کے بعد زندہ جلائی گئی لڑکی نے تڑپ تڑپ کرجان دے دی ،اطلاعات کےمطابق بھارت میں عدالت جاتےہوئےجلائی گئی ریپ کا شکار 23 سالہ لڑکی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسی۔
بھارت میں انسان نہیں درندے بستےہیں،امریکہ
23 سالہ مظلوم لڑکی کے علاج کرنے والے ڈاکٹرشلبھ کمار کا کہناتھاکہ متاثرہ لڑکی 95 فیصد جھلس چکی تھی،اس کی سانس کی نالی بھی جل چکی تھی جس کےباعث پھیپھڑے گرم اور زہریلے بخارات سے بھر چکے تھے۔متاثرہ لڑکی کےبیان کے مطابق اسے آگ لگانے میں 5 افراد ملوث تھے، جن میں اس کا ریپ کرنے والا ملزم بھی شامل تھا۔
گرمائی دارالحکومت سری نگرکوٹھنڈ لگ گئی ، درجہ حرارت منفی 3.6 تک گر گیا
پولیس کاکہناہےکہ متاثرہ لڑکی نےمارچ میں اناؤ پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کروائی تھی کہ اسے12 دسمبر 2018 کو اسلحے کے زور پرریپ کا نشانہ بنایا گیا مقدمےکے اندراج کےبعد ملزم کو گرفتار کرلیا گیا تھالیکن گزشتہ ہفتےضمانت ملنےپراسےجیل سےرہائی مل گئی تھی۔
10دسمبر:اورنج لائن ٹرین کی اڑان،لاہوریوں کی بھی جان بخشی ہوجائے گی
اترپردیش پولیس نےواقعےمیں ملوث 5 ملزمان کوگرفتارکرلیاہے۔واضح رہے کہ تئیس سالہ لڑکی کومارچ میں اناؤ کےعلاقےمیں اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا گیا تھا، جب کہ جلائے جانے کے باعث لڑکی کا60سے 70 فی صد جسم جھلس گیا تھا۔