ترقی اور تحقیق کے میدان میں ایران ایک قدم اور آگے،6 نئی دواؤں کی رونمائی
تہران :ترقی اور تحقیق کے میدان میں ایران ایک قدم اور آگے،6 نئی دواؤں کی رونمائی نے یہ ثابت کردیا ہےکہ ایران بھی طب انسانی کے میدان میں خود کفیل ہوچکا ہے، یہی وجہ ہےکہ اب ایران میں چھے نئی دواؤں کی وسیع پیمانے پر پیداوار شروع کردی گئی ہے۔
ذرائع کےمطابق ایران میں جن نئی دواؤں کی پروڈکشن لائن کا آغاز کردیا گیا ہے ان میں سے ایک دوا گلورنتا ہے جو شوگر لیول کنٹرول کرنے کے لئے تیار کی گئی ۔ شوگر کی دیگر دواؤں کے مقابلے میں اس دوا کی تاثیر زیادہ ہے ۔ یہ دوا شوگر لیول کم کرنے کے ساتھ ہی قلب پر دائبیٹیز کے اثرات کو بھی کم کرتی ہے۔
“عنوان: دہشتگردی کا دوسرا نام RSS—————آرزوئے سحر——–از–انشال راؤ” لاک ہے
|
عنوان: دہشتگردی کا دوسرا نام RSS—————آرزوئے سحر——–از–انشال راؤ |
---|
ایرانی میڈیا کے مطابق دو دوائیں، جیومائیڈ اور نورا بیکس ایم ایس کے علاج کے لئے تیار کی گئی ہیں ۔ اس کے علاوہ تین دوائیں کینسر کے علاج کے لئے تیار کی گئی ہیں جن کے نام نیوراپا، برٹیگا اور لوٹیوا ہیں ۔ یہ دوائیں کیموتھراپی کی جگہ استعمال ہوتی ہیں اور کینسر کے مریضوں پر اس کے آفٹر افکیٹس بہت کم ہوتے ہیں ۔
ڈونلڈ ٹرمپ کا پاکستان کے ساتھ تجارت بڑھانے کا فیصلہ قابل قدر ہے، پاکستان بزنس کمیونٹی |
ذرائع کےمطابق طب کے میدان میں کامیابی کا سفر طئے کرتے ہوئے اسلامی جمہوریہ ایران میں دواسازی میں یہ پیشرفت ایسی حالت میں حاصل ہوئی ہے کہ امریکا نے ایران کے خلاف ظالمانہ پابندیاں سخت ترکر دی ہیں ، دوسری طرف ایرانی وزارت صحت نے اس بات کی امید کا اظہار کیا ہےکہ کہ بہت جلد اور بھی ادویات پیش کردی جائیںگی