ٹوکیو:دنیا میں سب سے زیادہ زلزلے تو جاپان میں آتے ہیں ، آتش فشاں بھی سب سے زیادہ جاپان میں پھٹتےہیں ،جس کی وجہ سے وہاں کے ماہرین نے عمارتوں ، مارکیٹوں اور گھروں کو اس طرح تیار کیا ہے کہ کم سے کم نقصان ہو یہی وجہ ہے کہ اتنے بڑی آفات کے باوجود نقصان بہت کم ہوتا ہے ، مگر تازہ ترین طوفان نے سب تدبیرں ناکام بنادیں، طوفان سے کئی شہروں میں بجلی کی سپلائی منقطع، متعدد عمارتوں کی چھتیں اڑ گئیں، ہزاروں افراد کو نقل مکانی کرنا پڑی۔
جناب محمد صلی اللہ علیہ والہ وسلم نسل پرستی کے سخت خلاف تھے،عیسائی مفکر
اطلاعات کے مطابق جاپان کی تاریخ کا خطرناک طوفان ٹوکیو سے ٹکراگیا، تیز ہوا ﺅں سے عمارتوں کی چھتیں اڑگئیں، رگبی ورلڈ کپ میچ، کنسرٹس اور دیگر ایونٹ بھی منسوخ کرنا پڑے۔جاپان میں طاقتور سمندری طوفان ہیگی بیز سے تباہی، ٹوکیو میں تیز ہوا ﺅں اور بارشوں کی وجہ سے نظام زندگی متاثر ہوگیا، تیز ہواﺅں سے املاک کو شدید نقصان پہنچا جبکہ متعدد افراد زخمی ہوگئے۔
طاقتور ترین پاسپورٹ کی فہرست جاری، پاکستان کا کونسا نمبر ہے ؟
دوسری طرف جاپانی حکام کے مطابق حالت بہت خراب ہے نظام زندگی مفلوج ہے ، حکام کے مطابق بارشوں اور تیز ہواں کا سلسلہ دو روز تک جاری رہے گا،بحالی کے کام میں مسائل اور رکاوٹیں پیدا ہورہی ہیں ، طوفان کی وجہ سے رگبی ورلڈ کپ میچ، کنسرٹس اور دیگر ایونٹ بھی منسوخ کر دیئے گئے