کراچی: اردو ہے جس کا نام ، کراچی میں 12 ویں‌ عالمی کانفرنس ، اطلاعات کے مطابق شہر قائد میں ہونے والی 12 ویں عالمی اردو کانفرنس کی تاریخ کا اعلان کردیا گیا جس کے مطابق اردو زبان کا سب سے بڑا علمی اور ادبی میلہ 5 دسمبر سے سجے گا۔امسال بھی آرٹس کونسل کراچی میں 12ویں عالمی اردوکانفرنس کاانعقاد کیاجارہاہے، کانفرنس 5 دسمبر بروز جمعرات سے 8 دسمبر ہفتے کی رات 12 تک جاری رہے گی۔

ائیرانڈیاکسی بھی وقت بندہوسکتی ہے،وزیرہوابازی حردیپ سنگھ کا راجیاسبھا میں اعلان

عالمی اردو کانفرنس میں دنیا بھر سے اردو ادب سے وابستہ ماہرین، ادیب، شعرا، صحافی، ماہر لسانیات شرکت کریں گے۔ تین روزہ پروگرام میں اردو کی ترویج کے ساتھ معلوماتی اور ادبی سیشنز بھی ہوں گے۔اعلامیے کے مطابق 12ویں عالمی اردو کانفرنس میں کتب میلہ اور تصویری نمائش بھی سجائی جائے گی جبکہ شاعری، طنز و مزاح، موسیقی، ادب، تھیٹر، فلم، ڈرامہ اور رقص پر خصوصی سیشنز رکھے جائیں گے۔

بیرون ملک جانے کے لئے اکاؤنٹ کی شرط لازمی قرار

تین روز تک جاری رہنے والی کانفرنس میں حکومتی شخصیات بھی شرکت کریں گی، گزشتہ سال تک بھارت سے بھی شعرا کرام و ادیبوں کو مدعو کیا جاتا تھا البتہ حالات کے پیش نظر امسال بھی انہیں مدعو نہیں کیا گیا۔اس عالمی کانفرنس میں اردوزبان کی ترویج کے لیے مقالے اور تجاویز پیش کی جائیں‌گی

اسلام آباد:ایک طرف آئینی گردوغبارتودوسری طرف مطلع جزوی طور پر ابرآلود

 

Shares: