کراچی:سفاک باپ نےہوم ورک نہ کرنےپراپنےبیٹےکوزندہ جلادیا:لاہورمیں ایک اہم شخص اغوا
کراچی میں سفاک باپ نے ہوم وک نہ کرنے پر اپنے 12 سالہ سگے بیٹے کو زندہ جلاکر مارڈالا۔افسوسناک واقعہ کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن میں 14 ستمبر کو پیش آیا، بچہ دو روز اسپتال میں زیر علاج رہنے کے بعد دم توڑ گیا۔
پولیس نے ملزم نذیر خان کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا ہے۔
مقتول بچے کی والدہ نے بیان دیا ہے کہ شہیر ہوم ورک نہیں کررہا تھا جس پر اسکے باپ نے غصے میں آکرتھنر پھینک دیا۔خاتون کا کہنا ہے کہ وہ واقعے کے بعد اپنے شوہر سے ڈر گئی تھی اس لیے رپورٹ نہیں کروائی۔پولیس کے مطابق ملزم نذیربیروزگار تھا اس لیے بات بات پرغصہ کرتا تھا اور وہ گھر میں رنگ کیلئے تھنرلایا تھا۔
ادھر لاہور میں پٹرول پمپ کے مالک کو نامعلوم ملزمان نے اغوا کرلیا۔مغوی کے اہلخانہ غم سے نڈھال ہیں جبکہ پولیس کاغذی کارروائی سے آگے نہ بڑھ سکی، اغوا سے کچھ دیر قبل پٹرول پمپ سے جانے کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی۔کاہنہ کا بابر ارشاد سیل کی گیارہ لاکھ رقم لیکر پٹرول پمپ سے گاڑی میں نکلا تھا مگر گھر نہیں پہنچ سکا۔
بابر ارشاد کی گاڑی رنگ روڈ کے قریب فیروز پور روڈ سے مل گئی ہے، مغوی کی اہلیہ نے فیاض بشیر نامی شخص پر اغوا کا الزام لگایا ہے۔فیروز پورہ روڈ پر جس مقام سے مغوی کی گاڑی ملی وہاں سیف سٹی کے کیمرے موجود نہیں تھے۔
پولیس نے پٹرول پمپ کے اطراف اور دیگر مقامات پر لگے سیف سٹی کیمروں کی فوٹیجز سے مختلف پہلوؤں پر تحقیقات شروع کردی۔
پاک فوج کی ٹیمیں ریلیف آپریشن میں انتظامیہ کی بھرپورمدد کر رہی ہیں،وزیراعلیٰ
وزیراعظم فلڈ ریلیف اکاؤنٹ 2022 میں عطیات جمع کرانے کی تفصیلات