ماما ہمیں پانی میں نہ پھینکنا ، ظالم ماں نے ایک نہ سنی ، اپنے ہی دو ننھےبیٹوں کو پانی میں ڈبو ڈبو کرماردیا

0
49

لاہور: ماما ہمیں پانی میں نہ پھینکنا ، ظالم ماں نے ایک نہ سنی ، اپنے ہی دو ننھے لخت جگروں کو پانی میں ڈبو ڈبو کرماردیا ، اطلاعات کے مطابق خاوند کی بیروزگاری اور گھریلو جھگڑوں نے خاتون کو ناگن بنا ڈالا، رائیونڈ کے علاقے میں ماں نے اپنے ہی دو بچوں کو پانی والی ٹینکی میں ڈبو کرمارڈالا، بعد ازاں چھری سے اپنا گلہ کاٹ کرخود کشی کرنے کی بھی کوشش کی، پولیس نے واقعہ کا مقدمہ ماں کے خلاف درج کر لیا۔

اداکارہ مہوش حیات نے کمرشلزمیں مصروفیت کے باعث معاوضہ بڑھادیا

پولیس حکام کے مطابق رائیونڈ کے علاقے سلامت پورہ میں 2 بچوں کی ماں 27 سالہ ناہیدہ بی بی خاوند سے جھگڑ کر رائیونڈ اپنے والدین کے گھرمقیم تھی، گزشتہ رات خاوند اسے لینے آیا تو خاتون نے جانے سے انکار کردیا۔ اسی رات جب سب گھر والے سورہے تھے کہ ناہید بی بی نے تقریباً صبح چار بجے اپنے دونوں بچوں چار سالہ احتشام اور پانچ سالہ مہروبہ کو پانی والی ٹینکی میں پھینک دیا جس کے بعد تیز دھار چھری سے خاتون نے اپنی شہ رگ کاٹ کر خودکشی کرنے کی بھی کوشش کی مگر اسے زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کردیا۔

بھارتی خاتون نے کتیا کے 8 بچوں کوپتھروں سے مارکرجان سے ہی مار دیا

پولیس ذرائع کا کہنا ہےکہ ناہید بی بی کے والد اور دیگر اہلخانہ کا کہنا تھا کہ ان کی بیٹی کی شادی صوابی میں ناصر سے ہوئی ہے، خاوند کی بے روزگاری کے باعث اس کا تنازع چل رہا تھا، رات خاوند ناصراوراس کے گھر والے اسے منانے آئے تاہم ناہیدہ بی بی نے جانے سے انکار کردیا۔

جرمنی میں بھارتی خفیہ ایجنسی ’را‘ کے مبینہ ایجنٹ میاں بیوی کا ٹرائل شروع

پولیس نے واقعہ کا مقدمہ بچوں کے دادا کی مدعیت میں ماں کے خلاف درج کر لیا ہے، پولیس کا کہنا ہے مختلف پہلوئوں پر تحقیقات کی جا رہی ہیں، زخمی خاتون کے بیان اور بچوں کے پوسٹ مارٹم اورمزید شواہد کی روشنی میں اصل حقائق سامنے لائے جائیں گے۔

Leave a reply