افغان مجاہدین نے لوگر میں مار مار کر امریکی فوجیوںکو ہی ماردیا ، کٹھ پتلی افغان حکومت اور امریکیوں پر خوف طاری
کابل :افغان مجاہدین نے لوگر میں مار مار کر امریکی فوجیوںکو ہی ماردیا ، کٹھ پتلی افغان حکومت اور امریکیوں پر خوف طاری اطلاعات کےمطابق افغانستان کے صوبہ لوگر میں ایک خودکش حملہ آور نے بارود سے بھری اپنی کار کو دہشت گرد امریکی فوجیوں کی گاڑیوں سے ٹکرا دی جس میں متعدد امریکی فوجی ہلاک ہوگئے۔
مغربی میڈیا نے اس بات کی تصدیق کرتے ہوئے کہاکہ کہ افغانستان کے صوبہ لوگر کے شہر خضدار کے بازار میں ایک حملہ آور نے بارود سے بھری اپنی گاڑی کو امریکی فوجیوں کی گاڑیوں سے ٹکرادی جس کے نتیجے میں آٹھ امریکی دہشت گرد ہلاک ہوگئے اس حملے میں ایک بچہ بھی جاں بحق ہوگیا۔
دوسری طرف اس حملے کے بارے میں امریکی دہشت گرد فوج کی چوتھی انفنٹری بریگیڈ کے ترجمان نے اس حملے کی تصدیق کی ہے۔ اس حملے میں ہلاک ہونے والے بچے کی ماں زخمی ہوگئی۔افغا ن طالبان نے ایک بیان جاری کرکےدعوی کیا ہے کہ اس حملے میں آٹھ امریکی فوجی ہلاک اور ان کی دوگاڑیاں تباہ ہوگئیں جبکہ متعدد امریکی فوجی زخمی بھی ہوئے ہیں۔