دنیا کے تین چوتھائی سے زیادہ ممالک میں پیٹرول کی قیمت پاکستان کی نسبت زیادہ

3 سال قبل
تحریر کَردَہ

اسلام آباد:دنیا کے تین چوتھائی سے زیادہ ممالک میں پیٹرول کی قیمت پاکستان کی نسبت زیادہ،اطلاعات کے مطابق حکومت کی طرف سے پٹرولیم مصنوعات میں بڑے پیمانے پراضافے نے جہاں عوام اوراہل پاکستان کوسخت مشکل میں ڈال دیا ہے وہاں ،حکومت اپنے اس فیصلے پرقائم اورکھڑی ہوئی نظرآتی ہے ،

شاید یہی وجہ ہے کہ حکومت کا موقف ہےکہ پاکستان میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں دنیا کے تین چوتھائی ممالک سے کم ہیں‌، اس لیے گھبرانے کی ضرورت نہیں ہے،عوامی ردعمل کو دیکھتے ہوئے اورعوام کوصبر کا پیمانہ تھامنے کا درس دیتے ہوئے پٹرولیم ڈویژن نے اپنی ایک ٹویٹ میں کہا، دنیا کے تین چوتھائی سے زیادہ ممالک پاکستان کے مقابلے زیادہ قیمت پر اشیاء فروخت کر رہے ہیں۔

پٹرولیم مصنوعات میں 59 روپے تک اضافہ کردیا گیا

قیمتوں کا موازنہ کرتے ہوئےپٹرولیم ڈویژن کا کہنا ہے کہ پاکستان صارفین کو فی لیٹر پٹرول 233.89 روپے، بھوٹان 244.98 روپے، سری لنکا 258.89 روپے، کینیا 281.84 روپے، امریکہ 284.73 روپے، بھارت 270.18 روپے نیپال فراہم کر رہا ہے۔ 298.59 روپے، اٹلی 412.83 روپے، کینیڈا 349.25 روپے، برطانیہ 429.62 روپے، ناروے 553.67 روپے اور ہانگ کانگ 614.86 روپے فی لیٹرکی قیمت ادا کررہا ہے

 

ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں بھی اضافے

یاد رہے کہ کل رات حکومت تیسری بارپٹرولیم کی منصوعات میں اضافہ کیا ہے ،اتحادی حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں تیسری مرتبہ اضافہ کردیا گیا۔ پیٹرول 24 اور ڈیزل 59 روپے لیٹر مہنگا ملے گا۔ نئی قیمتوں کا اطلاق رات 12 بجے سے ہوگیا ہے۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مفتاح اسماعیل نے بتایا کہ پیٹرول کی قیمت میں 24.3 روپے اضافہ کیا جارہا ہے جبکہ ڈیزل 59.16 روپے، لائٹ ڈیزل آئل 39.16 روپے اور مٹی کا تیل 39.49 روپے فی لیٹر مہنگا کیا گیا ہے۔

پاکستان میں رات 12 بجے کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 233.89 روپے، ڈیزل 263.31 روپے، مٹی کا تیل 211.43 روپے اور لائٹ ڈیزل آئل کی نئی قیمت 207.47 روپے ہوگئی ہے۔

 

آئی ایم ایف کے معاہدے کیوجہ سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھانے کے علاوہ کوئی…

وزیر خزانہ نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ مشکل فیصلے پہلے بھی کئے اب بھی کریں گے۔ قیمتوں میں اضافے کے بعد حکومت کو اس مد میں کوئی نقصان نہیں ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان نے جان بوجھ کر پیٹرول کی قیمتیں کم کیں، عالمی مارکیٹ میں تیل، گندم اور خوردنی تیل کی قیمتوں میں اضافہ ہوگیا ہے۔

مفتاح اسماعیل کا کہنا تھا کہ آج پیٹرول کی فی بیرل قیمت 120 ڈالر ہے، متحدہ عرب امارات میں پیٹرول کی فی لیٹر قیمت 1 ڈالر سے زیادہ ہے جبکہ ڈیزل کی قیمت اس سے بھی زیادہ ہے۔

وزیر خزانہ نے پریس کانفرنس میں مزید کہا کہ عمران خان نے آئی ایم ایف سے معاہدے کی خلاف ورزی کی، عمران خان نے جو معاہدے کیے ان کی وجہ سے ہمارے ہاتھ جکڑے ہوئے ہیں، 80 لاکھ غریب پاکستانیوں کو ہم نے 2 ہزار روپے دے دیئے ہیں۔

Latest from پاکستان