مولانا فضل الرحمن نے کمزور سمجھا ، کسے اور کب ؟ شبلی فراز نے اندرکی بات بتا دی

0
59

اسلام آباد میں سینیٹ میں قائد ایوان شبلی فراز نے سینیٹ الیکشن کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا ہےکہ وہ اپوزیشن کے ساتھ مل کر قوانین میں موجود خامیوں کو دور کرنے کیے لیے تیار ہیں۔

میڈیا سے بات کرتے ہوئے قائد ایوان شبلی فراز نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان نے ہمارے اُن کے پاس جانے کو کمزوری سمجھا، مولانا کا تو اپنے ووٹرز پر خود کنٹرول نہیں تھا تو ہم نے کیا ان سے ووٹ مانگنے تھے۔

انہوں نے کہا کہ مولانا نے مہمانداری کی پشتون روایات کا بھی خیال نہیں کیا، علی امین گنڈاپور نے مولانا کو گھر تک محدود کر دیا ہے۔ شبلی فراز کا کہنا تھا کہ بلاول بھٹو نے جب کہا کہ پیسے اُن سے پکڑ لو اور ووٹ نہ دو تو ہمیں دھچکا لگا، سینیٹ الیکشن میں کوئی ہارس ٹریڈنگ نہیں ہوئی۔

ایک سوال کے جواب میں شبلی فراز کا کہنا تھا کہ حکومت ہر اس قانون اور ترمیم کی حمایت کریگی جس سے نظام میں شفافیت آئے لیکن اپوزیشن قوانین میں ترامیم نہیں کرے گی کیونکہ وہ مخلص نہیں ہے۔

Leave a reply