سندھ میں گندم کی بوریاں کون غائب کررہا ہے: خرم شیر زمان نے پردہ فاش کردیا

کراچی: سندھ کی گندم غائب، سندھ کا مال چوری ہورہاہے، ، بوریوں میں گندم کی جگہ کچھ اور بھرا ہوتا ہے ، پھر ہمیں کہا جاتا ہےکہ بولتے کیوں‌ ہو، ان خیالات کا اظہار پی ٹی آئی رہنما خرم شیر زمان نے آج سندھ اسمبلی میں‌ تقریر کرتے ہوئے کیا

دولت کی حرص، 6 قتل کرکے بھی دل ٹھنڈا نہ ہوسکا،یہ بے رحم خاتون کون ہے ؟دردناک کہانی

ذرائع کے مطابق آج خرم شیر زمان نے سندھ اسمبلی میں گندم کی قیمتوں میں اضافے پر تحریک التوا پیش کی، انھوں نے کہا گندم کی بوریاں غائب کی گئیں جس کی وجہ سے قیمت میں اضافہ ہوا۔نفرتیں پھیلانے کے لیے اسمبلی کو استعمال کیا جاتا ہے، سندھ کا مال چوری ہوتا ہے تو وزیر اعظم کو خط نہیں لکھا جاتا، سب بتا رہے ہیں کہ گندم کی بوریوں میں بجری بھری ہوئی ہے۔

سیلفی کیا لی کہ دلہن سمیت تین افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے

سندھ اسمبلی میں‌دھواں دار تقریر کرتے ہوئےپی ٹی آئی رہنما نے کہا مارچ میں گندم کی قیمت 3200 تھی، گندم کی بوریوں میں بجری بھر کر کرپشن کی جا رہی ہے، جب گندم چوری ہوتی ہے وزیر اعظم کو خط نہیں لکھا جاتا، ایوان میں بیٹھ کر سندھ کا درد اور تکلیف دکھائی جاتی ہے۔

مولانا فضل الرحمن کا ملین مارچ ، اربوں روپے کہاں سے آئے ، باغی ٹی وی کی خصوصی رپورٹ

 

ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی رکن سندھ اسمبلی خرم شیر زمان نے اسمبلی میں لاکھڑا کول مائنز سے کوئلے کی غیر قانونی فروخت پر بھی تحریک التوا پیش کی، کہا یومیہ ہزاروں ٹن کوئلہ نکال کر بغیر ٹینڈر کے اوپن مارکیٹ میں غیر قانونی فروخت ہو رہا ہے، اربوں روپے کا معاملہ ہے، ایوان میں زیر بحث آنا چاہیے۔

Comments are closed.