مشرقی شام میں فضائی حملے، 5 ایران نواز جنگجو ہلاک،ہرطرف آہ وبکا

البوکمال:مشرقی شام میں فضائی حملے، 5 ایران نواز جنگجو ہلاک،ہرطرف آہ وبکا ،اطلاعات کےمطابق شامی آبزرویٹری فار ہیومن رائٹس نے بتایا ہے کہ مشرقی شام میں بدھ کے روز نامعلوم جنگی طیاروں کی بمباری کے نتیجے میں البوکمال شہر میں کم سے کم پانچ ایرانی حمایت یافتہ جنگجو ہلاک ہو گئے۔ تاہم یہ معلوم نہیں ہو سکا کہ آیا یہ بمباری کس نے کی ہے؟۔

 

آج کے دن :معروف شاعرہ پروین شاکرروڈ حادثےمیں وفات پاگئیں‌

البوکمال سے ذرائع کےمطابق نامعلوم طیاروں نےدیرالزورکے مشرقی دیہی علاقے البوکمال شہرکے وسط میں ایران نوازملیشیا کے47 ویں بریگیڈ کے ہیڈ کوارٹرکونشانہ بنایا۔آبزرویٹری نے متعدد دھماکوں کی تصدیق کی ہے۔

 

حکومت کےلیےہرروزنیافتنہ، ٹرانسپورٹرزنےہڑتال کااعلان کردیا

تنظیم کے ڈائریکٹر رامی عبدالرحمان نے بتایا کہ البوکمال میں حملہ ڈرون طیاروں کی مدد سے کیا گیا۔ البوکمال شہر شامی عراق کی سرحد کے قریب انتہائی مشرق میں واقع ہے جب کہ دیرالزورمیں مختلف شامی گروپوں کا کنٹرول ہے۔اس علاقے میں شامی حکومت کی فورسزکوایران نوازجنگجوئوں اور عراقی شدت پسندوں سمیت غیر ملکی عسکریت پسند گروپوں کی حمایت حاصل ہے۔

 

دہشت گردوں نے حملےمیں 31 عورتوں سمیت 35 شہری ماردیئے

Comments are closed.