اسلام آباد کی تاریخ میں سب سے مہنگا پلاٹ فروخت کردیا گیا

0
43

اسلام آباد کی تاریخ میں سب سے مہنگا پلاٹ فروخت کردیا گیا
اسلام آباد کی تاریخ کا سب سے مہنگا بلیو ایریا کا پلاٹ 8 ارب 54 کروڑ سے زائد مالیت میں فروخت کر دیا گیا۔ اسلام آباد کے کنونشن سینٹر میں 26 جنوری تک وفاقی ترقیاتی ادارے (سی ڈی اے) کی جانب سے پلاٹوں کی نیلامی کی جا رہی ہے، حکام کے مطابق وفاقی دارالحکومت کے 12 کمرشل اور 46 رہائشی سیکٹرز کے پلاٹوں کی نیلامی کی جانی ہے۔

سی ڈی اے تین روزہ پلاٹوں کی نیلامی کے پہلے ہی روز 8 کمرشل پلاٹوں کی نیلامی کے ذریعے 22 ارب 11 کروڑ سے زائد مالیت کا معاوضہ حاصل کرنے میں کامیابی ہوئی جبکہ اسلام آباد کی تاریخ کا سب سے مہنگا پلاٹ بلیو ایریا کا پلاٹ نمبر 26 ساڑھے 22 ارب سے زائد مالیت میں نیلام کیا گیا۔ بلیو ایریا کا ہی پلاٹ 30 لاکھ سے زائد فی سکوائر یارڈ کے حساب سے بھی نیلام ہو سکا، سی ڈی اے حکام کے مطابق آئندہ دو روز میں بھی اتھارٹی ملکی زرمبادلہ میں بڑی سرمایہ کاری شامل کروانے کے لیے پر امید ہے۔
مزید یہ بھی پڑھیں؛
اپنے دور میں مخالفین کو گرفتار کروانے والے اب خود کی گرفتاریوں پر چیخ کیوں رہے؟
سرکاری ملازمین کی تنخواہیں، وزارتوں کے اخراجات اور وزرا کی تعداد کم کرنےکی تجاویز

گیس کے چولہے پر کھانا بنانا صحت کیلئے آلودہ شہر میں رہنے سے زیادہ نقصان دہ ہے
خیال رہے کہ اس سے قبل ایشیا کے دوسرے امیر ترین شخص نے دبئی کامہنگا ترین گھر خریدا تھا بلومبرگ کی رپورٹ میں ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا تھا کہ بھارت سے تعلق رکھنے والے مکیش امبانی نے دبئی کا مہنگا ترین گھر 16 کروڑ 30 لاکھ ڈالرز (لگ بھگ 36 ارب پاکستانی روپے) میں خرید لیا ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ ریلائنس انڈسٹریز کے چیئرمین نے پام جیمرہ میں واقع گھر گزشتہ ہفتے کویت کے ایک بڑے کاروباری شخص کے خاندان سے خریدا تھا۔

Leave a reply