انعام غنی نے نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس کے انسپکٹر جنرل کے عہدے کا چارج سنبھال لیا
انعام غنی (پی ایس پی)نے نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس کے انسپکٹر جنرل کے عہدے کا چارج سنبھال لیا۔
باغی ٹی وی : دوران سروس انعام غنی نے مختلف اہم منا صب پر کام کیا جس میں سر فہرست ان کی بطور آئی جی پنجاب تعیناتی ہے انسپکٹرجنرل ڈاکٹر سید کلیم امام نے نئے انسپکٹرجنرل انعام غنی کو memento آف نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس پیش کیا۔
نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس ہیڈ کواٹر اسلام آباد میں کمانڈ کی تبدیلی کے پروقار تقریب میں انسپکٹر جنرل نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس ڈاکٹر سید کلیم امام نے نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس کی کمانڈ نئے تعینات ہونے انسپکٹرجنرل انعام غنی کے حوالے کیا۔
تقریب میں ایڈیشنل انسپکٹر جنرل،ریجنلز کمانڈرز، زونل کمانڈرز، سیکٹر کمانڈڑز کے علاوہ دیگر سینئر افسران و ملازمان نے شرکت کی۔تقریب میں انسپکٹرجنرل ڈاکٹر سید کلیم امام نے نئے انسپکٹرجنرل انعام غنی کو memento آف نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس پیش کیا۔ نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس میں تعینات ہونیوالے نئے انسپکٹرجنرل انعام غنی (پی ایس پی)نے اپنے عہدے کا باقاعدہ چارج سنبھال لیا ہے۔
انعام غنی نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس کے19ویں انسپکٹر جنرل ہیں اس قبل آپ پاکستان ریلویز میں بطور انسپکٹر جنرل آف پولیس کے طور پر اپنی خدمات سر انجام دے رہے تھے۔ دوران سروس انہوں نے مختلف اہم مناصب پر کام کیا۔ جس میں سر فہرست ان کی بطور انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب تعیناتی ہے۔
نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس سینٹرل پولیس آفس اسلام آباد آمد کے موقع پر انہیں چاق وچوبند دستے نے سلامی دی اور سینئرافسران سے ان کا تعارف بھی کروایا گیا نئے سربراہ نے ادارے کو مزید مضبوط بنانے اور عوام کی خدمت کے عزم کا اظہار کیا۔
انسپکٹر جنرل انعام غنی پولیس کے مختلف فیلڈ میں وسیع تجربہ رکھتے ہیں۔وہ پولیس سروس میں انتہائی اعلیٰ ریکارڈ کے حامل پروفیشنل اور ایماندار پولیس افسر کے طور پر جانے جاتے ہیں۔اپنے آخری خطاب میں انسپکٹر جنرل پولیس ڈاکٹر سید کلیم امام نے کہا کہ تبادلے سروس کا حسن ہوتے ہیں لہذا جو بھی منصب ملے خوشی اور ایمانداری کے ساتھ اپنے فرائض سر انجام دیں۔
اپنے ابتدائی خطاب میں انسپکٹر جنرل پولیس انعام غنی نے کہا کہ میری خوش نصیبی ہے کہ مجھے اس محکمہ کی کمانڈ عطا کی گئی جو نہ صرف پاکستان بلکہ پوری دنیا میں ایمانداری میں اپنا ایک مقام رکھتا ہے۔انہوں سابق انسپکٹر جنرلزبالخصوص آئی جی ڈاکٹر سید کلیم امام کی خدمات کو سراہا۔
افسران کو مخاطب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آپ ہمیشہ خوش اخلاقی سے مسافروں کی بروقت خدمت کرتے رہیں اور شہریوں کی جان و مال کی حفاظت کو یقینی بنانے میں اپنا بھرپور کردار ادا کرتے رہیں۔