رات گئے بری خبرنے غمگین کردیا ، سیرامکس فیکٹری میں آگ لگنے سے 23 افراد ہلاک

خرطوم :رات گئے بری خبرنے غمگین کردیا ،منگل کے روز سوڈانی دارالحکومت خرطوم میں سیرامکس فیکٹری میں گیس کے ٹینکر کے پھٹنے کے بعد آگ لگنے کے نتیجے میں کم از کم 23 افراد ہلاک اور 45 زخمی ہوگئے۔ذرائع کے مطابق شمالی خرطوم کے بحری ضلع پولیس ڈائریکٹر ، بریگیڈیئر جنرل حسن عبد اللہ کے مطابق ہلاک اور زخمی ہونے والے افراد کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے، زخمی افراد میں سے 6 کی حالت شدید تشویش ناک ہے۔

جامعات مستقبل کی قیادت تیار کرتی ہیں،یہی میری اپنے نوجوانوں کے بارے میں خواہش ہے،…

ذرائع کے مطابق خرطوم کے ہسپتا ل حکام کے مطابق ہلاکتوں میں ایشیائی ممالک سے تعلق رکھنے والے متعدد قومیتوں کے ملازمین شامل ہیں۔عینی شاہدین نے بتایا کہ آگ گیس کے ٹینکر میں پھٹنے کے بعد بھڑک اٹھی جب ان کی فیکٹری میں سامان اتارا جا رہا تھا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق اس دھماکے کے نتیجے میں جان ومال کا بڑا نقصان ہوا ہے ، اور امدادی کارروائی جاری ہے۔

برطانوی شاہی جوڑے کے ہاں ایک نہیں جڑواں بچوں کی پیدائش،شاہی محل میں خوشیوں کا سماں

واضح رہے کہ گزشتہ روز مغربی افریقی ملک برکینا فاسو میں چرچ پر حملے میں پادری سمیت 14افرادہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے تھے۔غیر ملکی خبرایجنسی کے مطابق برکینافاسوکےمشرقی قصبےہانتوکوراکےچرچ میں سنڈےسروس کےدوران حملہ کیاگیا۔ چرچ میں دعائیہ تقریب جاری تھی کہ اس دوران متعدد مسلح افراد نے اندر داخل ہوکر فائرنگ کردی۔ جس کے نتیجے میں 14 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔

عمران خان نے نوازشریف کا قرض اتاردیا،عمران خان بنائے گا نیا پاکستان

Comments are closed.