بینظیر انکم سپورٹ پروگرام میں لوٹ مار کرنیوالے افسروں کے خلاف وزیراعظم نے دیا بڑا حکم

بینظیر انکم سپورٹ پروگرام میں لوٹ مار کرنیوالے افسروں کے خلاف وزیراعظم نے دیا بڑا حکم

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام سے مستفید ہونے والے سرکاری افسروں کے نام پبلک کرنے کی ہدایت کردی،

بینظیر انکم سپورٹ پروگرام سے نکالے گئے تمام سرکاری افسران کی رپورٹ وزیراعظم کو پیش کردی گئی،وزیراعظم کی جانب سے معاملے پر شدید اظہار برہمی کیا گیا،وزیراعظم نے ملوث سرکاری افسران کے نام پبلک کرنے کی ہدایت کردی،

وزیراعظم عمران خان نے کہاہے کہ لوٹ مار کرنے والوں کے نام سامنے لائیں ،غریبوں کے حق لوٹنے کی چھوٹ نہیں دے سکتے ،وزیراعظم کی ہدایت پرعملدرآمد شروع کردیاگیا

خالد مقبول صدیقی کی اپنی کارکردگی کیا ہے؟ فاروق ستار نے اٹھائے سوالات

اتحادی جماعت کے رکن کا وزارت سے استعفیٰ، حکومت نے کس سے رابطہ کر لیا؟ اہم خبر

پاکستان کی بیوروکریسی کےسندھ اور بلوچستان 17 سے 21 گریڈ تک کےافسران بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کےتحت وظیفہ حاصل کرتےہیں۔

بینظیرانکم اسپورٹ پروگرام کے ذریعے سہ ماہی وظیفہ لینے والے غیر مستحق افراد میں گریڈ 17 سے 21 تک کے افسران کے شامل ہونے کا انکشاف ہوا ہے، درجنوں نے اپنی بیگمات کے نام رجسٹرا کروا رکھے تھے۔مجموعی طور پر 2 ہزار 543 افسران کو بی آئی ایس پی کی فہرست سے نکالا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق اس فہرست کےمطابق سب سےزیادہ بلوچستان اور سندھ کے افسران نے بی آئی ایس پی کے ذریعےرقوم وصول کیں، گریڈ 21 کے 3، گریڈ 20 کے 59 افسران سہہ ماہی وظیفہ وصول کرتے رہے جبکہ گریڈ 19 کے 429 افسران بھی مستفید ہونے والوں میں شامل تھے۔

سندھ کےگریڈ 18 کے 342 افسران نے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام سےفائدہ اٹھایا، بی آئی ایس پی کے 6 افسران بھی سکیم سے مستفید ہوئے۔گریڈ 17 کے ایک ہزار 240 افسران نے بھی بہتی گنگا میں ہاتھ دھوئے۔ غیر مستحق افراد کو بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام سے نکالنے کا عمل جاری ہے

Comments are closed.