سرکاری ملازمین نے احتجاج کا مظاہرہ کیا۔مظاہرین پر پولس نے تشدد کیا۔
اس رد عمل پر شیری رحمان نے کہا کہ:
سرکاری ملازمین کے پر امن احتجاج پر پولس تشدد قابل مذمت ہے، گرفتار ملازمین کو جلد رہا کیا جائے، یہ لاٹھی گولی کی سرکار مذاکرات کرنا جانتی ہی نہیں، نا اہل حکومت نے وفاقی دارالحکومت کو میدان جنگ بنا دیا ہے،مہنگائی کے باوجود وفاقی ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ نہیں کیا گیا،حکومت کی شاہ خرچیاں بند نہیں ہوئی، سادگی کی پالسی صرف سرکاری ملازمین پر لاگو کی گئی، ملازم دشمن سرکار کی ضد ملک گیر مظاہروں کو جنم دے رہی ہے۔

نا اہل حکومت نے وفاقی دارالحکومت کو میدان جنگ بنا دیا ہے، شیری رحمان ۔
Shares:







