مزید دیکھیں

مقبول

:پنجاب: وی وی آئی پیز کیلئے 5 نئی جیمرز گاڑیاں خریدنے کی منظوری

لاہور:پنجاب میں وی وی آئی پیز کی سیکیورٹی...

یکم مئی اور مزدور

یکم مئی اور مزدور تحریر:ملک ظفر اقبال "مزدور کی مزدوری اس...

فلم ” کدی دادے دیاں، کدی پوتے دیاں ” جمعہ کو ریلیز کی جائیگی

پاکستانی فلم بینوں کو معیاری تفریح فراہم کرنے کیلئے ڈسٹری بیوشن کلب نے دلچسپ کہانی پر مبنی فلم ” کدی دادے دیاں، کدی پوتے دیاں ” کی نمائش کا اہتمام کیا ہے جو سنسر بورڈ کی منظوری کے بعد جمعہ 14 جولائی سے لاہور، کراچی اور اسلام آباد سمیت ملک بھر کے چھوٹے بڑے شہروں میں سینماؤں کی زینت بنے گی۔ ڈسٹری بیوشن کلب کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر شیخ عابد رشید نے بتایا کہ مذکورہ فلم کو سنسر منظوری کیلئے جلد پیش کیا جا رہا ہے، جس کا گرین سگنل ملتے ہی جمعہ 14 جولائی سے فلم بین فیملی کامیڈی تفریحی فلم سے لطف اٹھا سکیں گے۔

دلچسپ کہانی، ہٹ نغمات اور طنز و مزاح سے بھرپور فلم ایک ایسی کہانی کا احاطہ کرتی ہے جس میں ثقافتی روایات اور رومانس کا حسین امتزاج شامل ہے۔ ”تمام فنکاروں نے اپنے کرداروں کے ساتھ بھرپور انصاف کیا ہے جس کے باعث فلم مکمل اینٹرٹینمنٹ پیکج کی صورت سامنے آئی ہے۔” فلمی حلقوں کے مطابق کیری آن جٹا تھری کی طرز پر *کدی دادے دیاں، کدی پوتے دیاں * بھی بہترین بزنس کرکے سینما انڈسٹری کو سہارا دے کر مستحکم کرے گی۔یاد رہے کہ حال ہی میں فلم تیری میری کہانیاں بھی ریلیز ہوئی ہے جو کہ پاکستانی سینما کے ساتھ ایک الگ تجربہ ہے ، شائقین فلم کو بہت پسند کررہے ہیں امید ہے کہ ایسی فلمیں مستقبل میں شائقین کے لئے بنائی جاتی رہیں گی.

ایمن خان وزن میں کمی کے لئے کوشاں

کرن جوہر کا راکی اور رانی کی پریم کہانی کے حوالے سے انسٹاگرام پر چیٹ سیشن

مولا جٹ جیسی فلمیں بنانی ہوں گی معمر رانا