لاہور: آزادی مارچ:لاہور اور راولپنڈی میں کل ہونے والا میٹرک کا پرچہ منسوخ ،اطلاعات کے مطابق ترجمان لاہور بورڈ کے مطابق میٹرک کا کل ہونے والا مطالعہ پاکستان کا پرچہ منسوخ کردیاگیا، پرچے کے دوبارہ انعقاد کی تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائےگا۔

ترجمان کے مطابق کلاس نہم کا امتحان شیڈول کے مطابق مورخہ 26 مئی سے شروع ہوگا۔ دوسری جانب راولپنڈی میں بھی کل ہونے والا مطالعہ پاکستان کا پرچہ منسوخ ہوگیا ہے۔
ہائرایجوکیشن پنجاب کے مطابق منسوخ ہونے والے پرچوں کی اگلی تاریخ کا اعلان متعلقہ بورڈ کریں گے۔

 

ادھرپاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے لانگ مارچ کے باعث راولپنڈی اسلام آباد میٹرو بس سروس بند کردی گئی۔میٹروبس انتظامیہ کے مطابق میٹرو بس سروس راولپنڈی اور اسلام آباد انتظامیہ کی درخواست پربندکی گئی، میٹرو بس سروس ممکنہ طور پر 26 تاریخ تک بند رہےگی۔

ذرائع کا کہنا ہےکہ میٹرو سروس کی مزید بندش کا فیصلہ حالات دیکھ کرکیا جائےگا۔ لانگ مارچ کے پیش نظر انتظامیہ نے فیض آباد انٹرچینج کو سِیل کرنے کا فیصلہ بھی کرلیا ہے۔

 

 

ذرائع کے مطابق راولپنڈی اور اسلام آباد پولیس کی اضافی نفری فیض آباد تعینات کردی گئی ہے، آج رات سے فیض آباد مکمل سِیل کردیا جائےگا۔

ادھراسلام آباد پولیس نے ڈی چوک میں پہنچے والے پاکستان تحریک انصاف کے کارکنوں کو گرفتار کرلیا۔پولیس کے مطابق پولیس نے ڈی چوک میں تحریک انصاف کے 7کارکنان گرفتار کرلیے جنہیں تھانہ رمنا اور تھانہ کوہسار منتقل کر دیا گیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ کارکنان کو دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر گرفتار کیا گیا۔

خیال رہے کہ وفاقی حکومت نے پی ٹی آئی لانگ مارچ کی اجازت نہ دینے کا فیصلہ کیا ہے اور ساتھ ہی وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کو سیل کردیا جبکہ پنجاب سے اسلام آباد جانیوالے راستے بھی بند کردیے ہیں۔

Shares: