گجرات:بھارت میں ملاوٹ شدہ شراب پینے سے 40افراد ہلاک اور ایک درجن سے زائد اسپتال پہنچ گئے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق بھارتی ریاست گجرات کے شہر احمد آباد میں ملاوٹ شدہ شراب پینے سے 40 افراد ہلاک جبکہ دیگر ایک درجن سے زائد بیمار ہو کر اسپتال پہنچ گئے۔
ایک سینئر حکومتی عہدے دار کا کہنا ہے کہ ہلاکتیں گجرات کے اضلاع میں ہوئیں جہاں شراب کی تیاری اور خرید و فروخت پر پابندی عائد ہے، فوری طور پر یہ معلوم نہیں ہوسکا کہ شراب میں کون سا کیمیکل استعمال کیا گیا تھا۔
بھارتی میڈیا کے مطاق پولیس نے متعدد مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا ہے جو غیر قانونی طور پر اس مضر صحت شراب کی فروخت میں ملوث تھے۔
اس سے قب بھارتی ریاست پنجاب میں بھی 2020ء میں ناقص شراب پینے سے 120 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔
2019 کے آخرمیں بھی بھارت کی شمالی ریاست آسام کے 2 اضلاع میں مضر صحت شراب پینے سے 84 افراد ہلاک ہوگئے تھے جبکہ 200 سے زائد افراد کو تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیا۔ ہلاکتیں آسام کی ریاست کے اضلاع، گولگھات اور جورہت میں ہوئیں۔ آسام ہوم کمشنر کے مطابق جمعرات کو متاثرہ افراد نے مضر صحت شراب کو میتھیل الکوحل میں شامل کیا تھا، یہ کیمیکل عصابی نظام کو متاثر کرتا ہے، جس کے پینے کے بعد ان کی حالت تشویشناک ہوگئی۔