لاہور : بھارت نے کشمیریوںپر جنگ مسلط کردی ہے . یہ وقت ہے کشمیریوں کے ساتھ کھڑا ہونے کا ہے. پوری قوم کو متحدہ ہونا چاہیے ، پاکستان کی تمام سیاسی جماعتوں کو اپنے اختلافات بھلاکر متحدہ ہوکر دشمن کےخلاف سیہ سپر ہونے چاہیے ، ان خیالات کا اظہار باغی ٹی وی سے عوام الناس نے بات کرتےہوئے کیا ہے.
باغی ٹی وی سے بات کرتے ہوئے مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے اپوزیشن کی ساری سیاسی جماعتوں سے اپیل کی ہے کہ وہ آپس میں لڑنے کی بجائے دشمن کے خلاف لڑنے کے لیے عملی اتحاد کا مظاہرہ کریں یہ وقت ذاتی اختلافات کا نہیں ہے.
بڑی تعداد میں لاہور کے غیور شہریوں نے باغی ٹی وی سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت نے جس طرح کشمیریوں پر کلسٹر بمباری شروع کی ہے یہ کسی بڑے خطرے کا پیش خیمہ ہے. یہ حالات اس بات کا تقاضا کرتے ہیں کہ بھارت کو کشمیریوں کی نسل کشی سے روکیں