بھارت، رواں سال عیسائیوں پر کتنے حملے ہوئے؟ اہم رپورٹ

0
31

بھارت میں عیسائیوں پر حملوں میں ریکارڈ اضافہ دیکھا گیا ہے۔ گزشتہ پانچ سال کے دوران ہوئے حملوں کی نسبت اس سال سب سے زیادہ حملے ہوئے۔

ریاست منی پورہ کااعلان آزادی،بھارت کی بربادی،علیحدگی روکنے کے لیےفوج بھی بھجوادی

بھارتی میڈیا نے الائنس ڈیفنڈنگ فریڈم کی ایک رپورٹ کے حوالے سے انکشاف کیا ہے کہ رواں سال 2019 کے ستمبر تک بھارت میں عیسائیوں پر 247 حملے ہوئے لیکن صرف 28 حملوں کی ہی ایف آئی آر درج ہوئی۔رپورٹ کے مطابق صرف ستمبر میں عیسائیوں پر 29 حملے ہوئے۔

رپورٹ کے مطابق ریاست اترپردیش عیسائیوں پر حملوں میں سرفہرست رہی۔ اترپردیش میںستمبر تک 60 حملے ہوئے ۔ عیسائیوں پر حملوں کا دوسرا نمبر تامل ناڈو کا ہے جہاں ایسے واقعات 47 بار ہوئے۔ علاوہ ازیں چھتیس گڑھ، جھارکھنڈ، کرناٹک اور مہاراشٹر میں بالترتیب 25، 21 اور 18 حملے ہوئے۔

بھارت جموں و کشمیر کی متنازعہ حیثیت کسی طور تبدیل نہیں کرسکتا، سیدعلی گیلانی

رپورٹ سے یہ بات بھی سامنے آئی ہے کہ 2014 کے بعد سے اب تک عیسائیوں پر حملوں کے واقعات میں دوگنا اضافہ ہوا ہے۔ 2014 میں عیسائیوں پر حملوں کے کل 147واقعات ہوئے جبکہ 2019 میں یہ تعداد 247 بڑھ کر ہو گئی۔ 2015 میں عیسائیوںپر 177حملے رپورٹ ہوئے،جبکہ یہ تعداد 2016 میں 208، 2017 میں 240 اور 2018 میں 292 تک پہنچ گئی۔

311 بھارتی کو امریکہ نے ملک سے نکال دیا ،کیوں ملک بدرکیا اہم وجہ بھی سامنے آگئی

واضح رہے کہ رواں ماہ اتر پردیش کے لکھیم پور کھیری ضلع میں ہندوتوا گروپوں نے اتوار کو چرچ میں گھس کر ہنگامہ کیا اور پادری کو گھسیٹ کر تھانے لے گئے۔ پولس نے بھی ہندو دہشت گردوں کو کچھ کہنے کی بجائے الٹا پادری پر دفعہ 153(اے)، 295 اے، (1)505 کے تحت ایف آئی آر درج کر کے جیل بھیج دیا ، جبکہ دوسرے پادریوں کو چرچ میں جلسہ کرنے سے پہلے اجازت لینے کی ہدایت دی۔

بھارت نے مقبوضہ کشمیر کا پرچم اور آئین بھی ختم کردیا

دوسری طرف دہلی اقلیتی کمیشن کے سابق رکن اے سی مائیکل کے مطابق گزشتہ سال وزیر اعظم نریندر مودی کے انتخابی حلقہ وارانسی کے نزدیک جون پور میں رات دو بجے پولیس نے اچانک ایک پادری کے گھر پہنچ کرگرفتار کر لیا ۔ یہ کارروائی ہفتہ کے روز کی گئی، تاکہ اتوار کو ہونے والے چرچ کے دعائیہ جلسہ میں خلل پیدا ہو۔ اگلے دن یعنی اتوار کو جب لوگ چرچ میں دعا کے لیے جا رہے تھے تو ایک ہجوم نے ان لوگوں کو گھیر کر واپس بھیج دیا۔“

رپورٹ کے مطابق اتر پردیش میں جب سے یوگی آدتیہ ناتھ کی حکومت آئی ہے، تب سے عیسائیوں پر حملوں میں اضافہ ہوا ہے۔

Leave a reply