بھارت نے اچھی بولنگ کی، ہم جوابی پریشر ڈال سکتے تھے. مکی آرتھر ن

0
66
Mickey Arthur

پاکستان کرکٹ ٹیم کے ڈائریکٹر مکی آرتھر نے بھارت سے شکست کھانے کے بعد کہا کہ آج کا میچ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل ایونٹ نہیں بلکہ بی سی سی آئی کا ہوم ایونٹ لگا جبکہ میچ کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے مکی آرتھر کا کہنا تھاکہ آج ہم نے اچھا نہیں کھیلا، 155 سے 191 پر آؤٹ ہوجانا مناسب نہیں تھا اور یہ ایک بڑا میچ تھا، ہم اس وکٹ پر اچھا کرسکتے تھے۔

علاوہ ازیں انہوں نے مزید کہا کہ بھارت نے اچھی بولنگ کی، ہم جوابی پریشر ڈال سکتے تھے لیکن آج ہم پاکستان وے کے مطابق نہیں کھیل سکے، 2017 کی چیمپئنز ٹرافی میں ہم نے بھارت کو ہرایا تھا اور ان کا کہنا تھاکہ پلیئرز ہر میچ میں اچھا کھیلنے کی کوشش کررہے ہیں جبکہ آج آف کلر تھے، ہم ہر میچ جیتنے کیلئے میدان میں اترتے ہیں، ماضی کے ریکارڈز صرف میڈیا پر چلتے ہیں، یہ لمبا ورلڈ کپ ہے ہم تین میں سے دو میچ جیتے ہیں، کوئی پینک نہیں کریں گے اور اب تحمل کے ساتھ اگلے میچ پر فوکس کریں گے۔
بھارت کی دوسری وکٹ بھی گرگئی
انڈونیشین طیارہ پاکستان اور پی آئی اے طیارے وہاں، مزاکرات مکمل
انڈونیشین طیارہ پاکستان اور پی آئی اے طیارے وہاں، مزاکرات مکمل
ورلڈ کپ کا کانٹے دار مقابلہ، مودی کے لئے سب سے بڑا سبق

خیال رہے کہ مکی آرتھر کا کہنا تھاکہ بھارت نے بتایاان وکٹوں پر کیسے بولنگ کرنا ہے، ہم نے ایک موقع پر اچھا کھیلا مگر اس کو لمبا نہ لے جاسکے جبکہ ہم 350 کا سوچ کر میدان میں آئے تھے اور بیٹرز سے زیادہ دلیری کی امید ہے، ہم اس میچ کا تجزیہ کریں گے کہ کیا غلطی ہوئی ان کا کہنا تھا کہ آج کا میچ آئی سی سی ایونٹ نہیں بلکہ بی سی سی آئی کا ہوم ایونٹ لگا، پاکستان کیلئے نعرے کم ہی لگائے گئے ہیں انہوں نے یہ بھی کہا کہ بھارت کی اچھی ٹیم ہے اور ہم اس ٹیم کے ساتھ فائنل کھیلنے کیلئے پر امید ہیں جبکہ شاداب اور نواز کو اعتماد دینے کی کوشش کررہے ہیں تاہم خیال رہے کہ آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ کے سب سے بڑے ٹاکرے میں بھارت نے پاکستان کو بآسانی 7 وکٹوں سے شکست دے دی تھی۔

Leave a reply