بھارتی آرمی جنرل بپن راوت ایک ماہ کے دورے پر مالدیپ روانہ ہوگئے۔ راوت 30اکتوبر تک مالدیپ میں قیام کریں گے۔

بھارتی آرمی چیف نے پاکستان کو دی ایک اور سرجیکل اسٹرائیک کی دھمکی

بھارتی میڈیا کے مطابق ایک ماہ کے دورے میں جنرل راوت مالدیپ کی حکومت اور مسلح افواج کے افسران سے بات چیت کریں گے۔
اس دورے کا مقصد دونوں ملکوں کے درمیان گہرے تعلقات کو مستحکم کرنا ہے۔

راوت، مالدیپ کے صدر ابراہیم محمد صالح، وزیر دفاع ماریہ احمد دیدی، وزیر خارجہ عبداللہ شاہد اور قومی دفاعی افواج کے سربراہ میجر جنرل عبداللہ شمال سے ملاقات کریں گے۔فوجی تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے لیے فوجی گاڑیوں اور فوجی سازوسامان کا تبادلہ کیا جائے گا۔

بھارتی فوج آزاد کشمیر میں کسی بھی وقت آپریشن کرسکتی ہے، بھارتی آرمی چیف نے دھمکی دے دی

واضح رہے کہ رواں ماہ میں بھارتی آرمی چیف بپن راوت نے پاکستان کو ایک اور سرجیکل اسٹرائیک کی دھمکی دی تھی۔ بھارتی آرمی چیف نے پاکستان پر الزام عائد کیا تھاکہ پاکستان نے بالاکوٹ میں ’دہشت گرد کیمپوں‘ کو پھر سے کھول دیا ہے۔

بپن راوت سی سی ایس کے چیئرمین کا چارج لیں گے

Shares: