بھارت 2036 اولمپکس کی میزبانی کیلئے بولی پر سنجیدگی سے غور کر رہا ہے:انوراگ ٹھاکر

0
31

نئی دہلی :بھارت کے وزیر کھیل انوراگ ٹھاکر نے کہا ہے کہ بھارت 2036 اولمپکس کی میزبانی کے لیے بولی دینے پر سنجیدگی سے غور کر رہا ہے۔غیر ملکی خبر رساں ایجنسی ’رائٹرز‘ کے مطابق بھارتی نشریاتی ادارے ’ٹائمز آف انڈیا‘ سے بات کرتے ہوئے وزیر کھیل انوراگ ٹھاکر نے کہا کہ ’اگر بھارت مینوفیکچرنگ سے لے کر سروسز تک ہر شعبے میں خبروں کی زینت بنتا ہے تو پھر کھیل کے میدان میں کیوں نہیں، لہٰذا بھارت 2036 اولمپکس کی میزبانی کے لیے بولی دینے کے حوالے سے بہت سنجیدگی سے دیکھ رہا ہے۔

سابق ورلڈ چیمپئن باکسر عامر خان کی اسپورٹس بورڈ پنجاب آمد

انوراگ ٹھاکر نے کہا کہ حکومت، انڈین اولمپک ایسوسی ایشن سے مشورہ کرے گی اور اگلے سال انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی (آئی او سی) کے سیشن کے لیے روڈ میپ تیار کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ آئی او سی سیشن بھارت کے لیے ایک اہم تقریب ہے اور بولی لگانے کے لیے جو بھی اقدامات کرنے ہوں گے حکومت ان کی حمایت کرے گی کیونکہ اس کے لیے مشترکہ تیاری ہونی چاہیے۔بھارتی وزیر کھیل نے کہا کہ اولمپکس گیمز کے انعقاد کے لیے وزیر اعظم نریندر مودی کا شہر گجرات ممکنہ میزبان کے طور پر پیش کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ بھارتی ریاست گجرات نے متعدد بار اولمپک میزبانی کی خواہش کا اظہار کیا ہے کیونکہ ان کے پاس انفرااسٹرکچر ہے اور ریاست گجرات کے منشور میں بھی شامل ہے کہ گجرات میں اولمپک گیمز کا انعقاد کیا جائے گا۔

کرکٹ بورڈ میں سیاست نہیں ہونی چاہیے،نجم سیٹھی کوایڈجسٹ کرنےکیلئےکرکٹ بورڈ کا آئین…

خیال رہے کہ نئی دہلی نے 1951 اور 1982 میں ایشین گیمز اور 2010 میں کامن ویلتھ گیمز کی میزبانی کی تھی، تاہم اب وزیر کھیل انوراگ ٹھاکر نے کہا کہ یہ اچھا وقت ہے کہ بھارت اولمپکس کی میزبانی کرے۔انٹرنیشنل اولمپیک کمیٹی نے کہا کہ ابتدائی طور پر اس حوالے سے 10 شہروں سے بات چیت ہوئی ہے لیکن 2036 ایڈیشن کی میزبانی دینے کا ارادہ کب ہے، اس کے لیے کوئی ٹائم فریم ظاہر نہیں کیا گیا۔رپورٹ کے مطابق پیرس، لاس اینجلس اور برسبین اگلے تین گیمز کی میزبانی کریں گے۔

ورلڈ کپ 2023،بھارت جانے کی اجازت حکومت دیگی تو ٹیم بھیجیں گے،نجم سیٹھی

Leave a reply