بھارت کے خلاف پاکستان کی پہلی وکٹ 13 رنز پر گر گئی

کرکٹ ورلڈ کپ میں بھارت کے خلاف پاکستان کی پہلی وکٹ 13 رنز پر گر گئی
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بھارت کے خلاف میچ میں فخر زمان اور امام الحق اوپنر کے طور پر گئے ،پانچویں اوور میں بھارتی کھلاڑی شنکر نے امام الحق کو آوٹ کر دیا .امام الحق نے سات رنز بنائے اور چلتے بنے.
ورلڈ کپ کے پاکستان اور انڈیا کے مابین ہونے والے اہم میچ میں بھارت نے پاکستانی ٹیم کو فتح کیلئے 336 رنز کا ہدف دیا ہے. بھارت کے پچاس اوور کے اختتام پر پانچ کھلاڑی آؤٹہوئے . محمد عامر نے دس اوور میں سینتالیس سکور دے کر تین کھلاڑی آؤٹ کئے. میچ کے دوران کچھ دیر کیلئے بارش کی وجہ سے میچ روک دیا گیا تاہم بارش رکنے پر دوبارہ کھیل کا آغاز کیا گیا. بارش کی وجہ سے میچ کے اوورز کم نہیں کیے گئے تاہم اننگز بریک 15 منٹ کا کردیا گیا ہے. پاکستان انڈیا میچ میں ویرات کوہلی نے اپنے تیز ترین گیارہ ہزار رنز بھی مکمل کر لئے ہیں.
ورلڈ کپ کے اہم میچ میں بھارت نے پاکستان کے خلاف عمدہ بیٹنگ کی۔ روہت شرما 140 رنز بنا کر حسن علی کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوئے. ہاردک پانڈیا اور دھونی نمایاںکارکردگی نہیں دکھا سکے. اسی طرح محمد عامر کے علاوہ پاکستانی باﺅلر میچ کے دوران نمایاں کارکردگی دکھانے میں ناکام رہے ہیں اور بھارتی کھلاڑی تیزی سے سکور میں اضافہ کر رہے ہیں۔ انڈیا کی جانب سے اننگز کا آغاز روہت شرما اور لوکیش راہول نے کیا، دونوں اوپنرز نے پر اعتماد انداز میں اننگز کا آغاز کیا اورپاکستانی باﺅلرز کو کھیلنے میں انہیں کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہیں کرنا پڑا۔