بھارت کا کہاں‌ بائیکاٹ کیا جائے گا؟ ترجمان دفتر خارجہ کا اہم اعلان

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق دفتر خارجہ میں ہفتہ وار پریس بریفنگ دیتے ہوئے ڈاکٹر محمد فیصل کا کہنا تھا کہ انسانی حقوق کے عالمی دن پر وزارت خارجہ میں ڈپلومیٹک کور کو بریفنگ دی گئی، سیکریٹری خارجہ نے مقبوضہ کشمیر کی صورتحال کو اجاگر کیا اور بھارت کے مقبوضہ کشمیر میں اقدامات کو یکسر مسترد کیا۔وزیر خارجہ نے ہارٹ آف ایشیا میں بھارتی وزیر کی تقریر کا بائیکاٹ کیا۔جیاں پر ضرورت ہو گی بھارے کا بائیکاٹ کیا جائے گا

ترجمان دفتر خارجہ نے مزید کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں گزشتہ 132 دن سے لاک ڈاؤن جاری ہے اور وادی میں 80 لاکھ لوگ محصور ہیں۔مقبوضہ کشمیر میں بھارت نے تمام بنیادی حقوق سلب کر رکھے ہیں، وادی میں موبائل اور انٹرنیٹ سروس بھی بند ہیں۔

پاکستان سے سفارتی سطح پر بھارت کی ایک اور سازش ناکام بنا دی

مودی سرکار نے بنایا بھارتی جیلوں میں قید پاکستانیوں کے خلاف خطرناک منصوبہ

بھارتی جیلوں میں کتنے پاکستانی قید، اسمبلی میں رپورٹ پیش

ترجمان دفتر خارجہ نے بھارت کی جانب سے شہریت کے متنازع بل کے حوالے سے کہا کہ لوک سبھا کی قانون سازی تمام انسانی حقوق کی خلاف وزری ہے، پاکستان اس قانون سازی کو یکسر مسترد کرتا ہے۔ ہمارے علاوہ بھی بہت سے ممالک نے بھارت کے اقلیتوں کے خلاف بل کو مسترد کر دیا ہے،ہندوتوا کے حوالے سے بھارت کو بحارتی حکومت نے ایک بند گلی میں لا کھڑا کر دیا ہے،ہم بھی سارک کے جلد اجلاس کے حامی ہیں اکثر ممالک جلد از جلد سارک کا اجلاس چاہتے ہیں سارک کانفرنس کے حوالے سے صرف ایک ملک نے مخالفت کی ہوئی ہے۔بہت جلد پاک ترک اعلی سطح کی تزاویراتی کونسل کا اجلاس اسلام آباد میں طلب کیا جاے گا

ڈاکٹر محمد فیصل کا کہنا تھا مذاکرات کا خیر مقدم کرتے ہیں لیکن افغان امن پر پیشرفت کو خراب کرنے والوں پر نظر رکھنا ہو گی۔پاکستان نے امریکہ اور طالبان کے دورمیان براہ راست مزاکرات کی بحالی کا خیر مقدم کیا ہے،نقیب اللہ محسود قتل کیس میں ملوث سابق ایس ایس پی راؤ کا نام امریکا کی بلیک لسٹ میں ڈالے جانے سے متعلق سوال پر ڈاکٹر محمد فیصل کا کہنا تھا راؤ انوار کا معاملہ عدالت میں ہے لہذا اس پر زیادہ بات نہیں کی جا سکتی۔ہمیں حیرت ہے کہ امریکی محکمہ خزانہ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی بھرپور خلاف ورزیوں پر کسی کو نامزد کرنے میں ناکام رہا

Shares: