بھارت کی بزدلانہ حرکت پر پاک فوج نے بھرپور جواب دیا، صدر مملکت

بھارت کی بزدلانہ حرکت پر پاک فوج نے بھرپور جواب دیا، صدر مملکت ,پچھلے 10، 15 سالوں سے پاکستان دنیا کو نظر نہیں آ رہا تھا مگر اب مطلع صاف ہو چکا ہے اور خوبصورت پاکستان نظر آ رہا ہے۔

کوئٹہ۔ 18 نومبر (اے پی پی) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ بلوچستان کے اندر بالخصوص اور پورے پاکستان کے اندر بالعموم ترقی کے راستے بڑی تیزی سے کھل رہے ہیں، بلوچستان میں معدنیات، ماہی گیری اور دیگرشعبوں میں سرمایہ کاری کے کافی مواقع موجود ہیں، وزیراعظم عمران خان کے اقوام متحدہ میں موثر خطاب نے پوری امت مسلمہ کی عکاسی کی، وزیراعظم کے ایران اور سعودی عرب کے درمیان مصالحانہ کردار اور پاکستان کا ترکی اور ملایشیاءکے ساتھ مل کر انگریزی چینل کھولنے کا فیصلہ خوش آئندہ امر ہے، بھارت اپنے مذموم مقاصد کے باعث دلدل میں پھنستا جا رہا ہے اور بھارت کی بزدلانہ حرکت پر پاک فوج نے بھرپور جواب دیا ہے، کشمیر کے معاملہ پر پاکستان نے دنیا بھر میں بڑا موثر کردار ادا کیا ہے، آزادی مارچ اور دھرنے کے پرامن اختتام پر حکو مت کو مبارکباد دیتا ہوں۔

کشمیریوں کے ساتھ کھڑے تھے ،ہیں اور رہیں گے، پاک فوج کا کشمیریوں‌ کو پیغام

‏اسرائیل کو تسلیم کرنے سے متعلق باتیں پروپیگنڈا ہے. ڈی جی آئی ایس پی آر

یہ سوچ بھی کیسے سکتے ہیں کہ کشمیر پر کسی قسم کی کوئی ڈیل ہوئی، ڈی جی آئی ایس پی آر

ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیرکو اپنے دورہ کوئٹہ کے دوران مقامی ہوٹل میں وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان، گورنر بلوچستان امان اللہ خان یاسین زئی اور صوبائی وزراءکے ہمراہ صحافیوں سے گفتگوکرتے ہوئے کیا۔ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ بھارت اپنے مذموم مقاصد کے باعث دلدل میں پھنستا جا رہا ہے اور بھارت کی بزدلانہ حرکت پر پاک فوج نے بھرپور جواب دیا ہے، کشمیر کے معاملہ میں پاکستان نے بڑا اہم کردار ادا کیا اور ہمارا پڑوسی ملک ان گڑھوں میں گر رہا ہے، پاکستان منافرت کی سیاست سے نکل چکا ہے۔ صدر مملکت نے کہا کہ بطور صدر میں وفاق کی علامت ہوں، اس لئے کوئی سیاسی بیان دینا مناسب نہیں مگر میری خواہش ہے کہ پارلیمنٹ موثر قانون سازی کے متعلق اپنا کام کرتی رہے اور محاذآرائی کم ہو، وفاق اور صوبوں بالخصوص بلوچستان حکومت کے درمیان مکمل ہم آہنگی ہے۔

پاکستان محفوظ ملک بن دیا، سیکورٹی اداروں کو مبارکباد دیتا ہوں، صدر مملکت،

انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان کے کام سے بہت متاثر ہوں، بلوچستان میں معدنیات، ماہی گیری اور دیگر شعبوں میں سرمایہ کاری کے کافی مواقع موجود ہیں، گوادر رپورٹ کے بننے سے برآمدات میں مزید اضافہ ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کا مقام اور وزن دنیا میں بہت بہتر ہو چکا ہے، پچھلے 10، 15 سالوں سے پاکستان دنیا کو نظر نہیں آ رہا تھا مگر اب مطلع صاف ہو چکا ہے اور خوبصورت پاکستان نظر آ رہا ہے۔ صدر مملکت نے کہا کہ پاکستان کا اپنے قدرتی ذخائر، سیکورٹی کی بہتر صورتحال اور اچھی حکمرانی کی وجہ سے دنیا میں مقام اور وزن بہت بڑھ گیا ہے،

لائیو سٹاک کے شعبہ میں بہترین ایکسپو منعقد کرنے پر وزیراعلیٰ اورگورنر کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ معدنیات، ماہی گیری اور سیاحت کے شعبوں کی ترقی کے ذریعے معاشی استحکام میں مدد ملے گی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان معدنیات، سیاحت اور وسائل کے حوالہ سے دنیا میں چھٹے بڑے ملک کی حیثیت سے ابھر رہا ہے، دنیا کو دیکھنا چاہئے کہ پاکستان اور بلوچستان کتنا زرخیز ہے۔

ایک سوال کے جواب میں ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ عدالتیں آزاد ہیں اور ہر فرد اپنا معاملہ عدلیہ کے سامنے پیش کر سکتا ہے جس پر ہمیں خوشی ہے۔ اس موقع پر صوبائی وزراءظہور احمد بلیدی، عارف جان محمد حسنی، حاجی مٹھا خان، کاکڑ سردار عبدالرحمن کھیتران، چیف سیکرٹری بلوچستان کیپٹن (ر) فضیل اصغر بھی موجود تھے۔

Comments are closed.