باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بھارتی فوج کی جانب سے لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی کا سلسلہ جاری ہے، بھارتی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ کے نیتجے میں پاک فوج کے جوان سمیت 3 افراد شہید ہوگئے
ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فورج نے ایل اور سی کی شدید خلاف ورزی کی جس کے نتیجے میں پاک فوج کے لانس نائیک علی باز شہید ہوگئے ہیں۔ لانس نائیک علی باز کی عمر 34 سال تھی جبکہ ان کا تعلق کرک سے تھا۔
ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فوج نے رکھ چکری سیکٹر میں جان بوجھ کر شہری آباد ی کو نشانہ بنایا۔ کرنی گاوں میں بھارتی فورسز کی فائرنگ سے ایک سولہ سالہ لڑکی اور 52سالہ خاتون بھی شہید ہوئیں۔ جبکہ دس سالہ بچہ اور 55 سالہ خاتون زخمی ہو گئیںً، دونوں زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز میں طبی امداد کے لئے پہنچا دیا گیا
بھارتی فورسز نے کیلر اور رکھ چکری سیکٹرز میں پاک فوج کی چوکیوں کو نشانہ بنایا۔بھارتی فورسز کی جانب سے خودکاراسلحے کا استعمال کیا گیا۔پااک فوج کی جانب سے دشمن کو منہ توڑ جواب دیا گیا جس سے اس کی متعدد فوجی چوکیاں تباہ ہونے اور اہلکاروں کے ہلاک ہونے کی اطلاعات ہیں۔