بھارت میں کرونا مریضوں میں اضافہ،ہلاکتیں بھی 15 ہزار سے بڑھ گئیں

0
40

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بھارت میں کرونا کا پھیلاؤ جاری ہے، کرونا کے مریضوں میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے

بھارت میں کرونا مریضوں کی تعداد 4 لاکھ 91 ہزار 992 ہو چکی ہے، بھارت میں کرونا سے 15 ہزار 319 ہلاکتیں ہو چکی ہیں،گزشتہ 24 گھنٹوں میں 17 ہزار کے قریب مریض سامنے آئے ہیں. جبکہ 418 ہلاکتیں ہوئی ہیں.

بھارت میں کرونا کے سب سے زیادہ مریض بھارتی ریاست مہاراشٹر میں ہیں،مہاراشٹر میں گزشتہ 24 گھنتوں میں 3890 مریض سامنے آئے جبکہ 208 ہلاکتیں ہوئیَ مہاراشٹر میں مریضوں کی مجموعی تعداد ایک لاکھ 42 ہزار 900 ہو گئی ہے جبکہ ہلاکتوں کی تعداد 6739 ہو گئی ہے

دہلی میں پچھلے 24 گھنٹوں میں 3,788 نئے مریض سامنے آئے جس کے بعد دہلی میں مریضو‌ں کی مجموعی تعداد 70,390 ہوگئی۔ دہلی میں 24 سو سے زائد ہلاکتیں ہو چکی ہیں،۔تامل ناڈو میں کرونا مریضوں کی تعداد 67,468 پہنچ گئی ہے اور اب تک اس وائرس سے 866 لوگوں کی موت ہوئی ہے ۔

لداخ سرحدی کشیدگی، مذاکرات سے قبل چین نے ایسا کام کیا کہ مودی سرکار کے ہوش اڑ گئے

لداخ کشیدگی ، پیر سے چائنہ نے انڈیا سے اپنے شہری نکالنا شروع کر دئیے

بھارتی فوجیوں نے غیر قانونی طور پر بارڈر کراس کیا ، اس لیے مارے گئے، چین کا بیان

1975 کے بعد آج چین کے ہاتھوں بھارتی فوجی کی ہلاکت ہوئی ، انڈین آرمی دو بجے پریس کانفرنس کرے گی

لداخ میں تین فوجیوں کی ہلاکت پر بھارتی وزیر دفاع کے فوج کے سربراہان کے ساتھ ہنگامی میٹنگ

لگتا ہے چین نے "گھر میں گھس کر ماریں گے” کی جارحانہ عسکری اپروچ کو ہائی جیک کرلیا ،محبوبہ مفتی

ہلاک ہونیوالے بھارتی فوجیوں کی تعداد بہت زیادہ، تاحال ایک بھارتی میجر چینی فوج کے قبضے میں ہے، دفاعی تجزیہ کار کرنل ر اجے شکلا

بھارتی وزیراعظم مودی کے حلقے گجرات میں اب تک 28,943 لوگ وائرس سے متاثر ہوئے ہیں اور 1735 لوگوں کی ہلاکت ہوئی ہے ۔ اترپردیش میں کورونا کے 19,557 مریض سامنے آئے ہیں اور اس وائرس سے 596 لوگوں کی ہلاکت ہوئی ہے

Leave a reply