بھارتی ریاستی اسمبلی میں پاکستان زندہ باد کے نعرے لگ گئے، ریاستی وزیراعلیٰ نے کاروائی کا اعلان کر دیا

بھارت کی ریاستی اسمبلی میں پاکستان زندہ باد کے نعرے لگنے پر اراکین اسمبلی حیران رہ گئے ہیں کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدرا میا کا کہنا ہے کہ راجیہ سبھا کے انتخابات کے دوران پاکستان زندہ باد کے نعرے لگنے کے واقعہ کی تحقیقات کی جائیں گی، ٹی وی چینلز کی فوٹیج منگوائی جائے گی اور کاروائی کی جائے گی

بھارت میں حکمران جماعت بی جے پی نے کرناٹک اسمبلی کے باہر احتجاج کیا اور کہا کہ کانگریس کے حامیوں نے راجیہ سبھا انتخابات کے دوران پاکستان زندہ باد کے نعرے لگائے، بی جے پی کارکنان نے کانگریس کے امیدوار سید ناصر حسین کا نام لیا، واقعہ پر بنگلورو سٹی نے از خود مقدمہ بھی درج کر لیا ہے وہیں بی جے پی نے پولیس کو پاکستان زندہ باد کا نعرہ لگانے والوں کیخلاف کاروائی کی درخواست بھی دے دی ہے

کرناٹک کے وزیرداخلہ جی پرمیشور کاکہنا ہے کہ بنگلور پولیس نے ٹی وی چینلز سے اکٹھے کی جانیوالی ویڈیو فوٹیج کومزید تحقیقات کے لیے فارنزک سائنس لیبارٹری کو بھیج دیا ہے،دوسری جانب کانگریس کے نومنتخب رکن پارلیمنٹ سید ناصر حسین نے ہندو انتہا پسند جماعت بی جے پی کے الزامات کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ ان کے حامیوں نےناصر صاحب زندہ باد کے نعرے لگائے تھے، گھر واپس جاتے ہوئے ایک میڈیا ہاؤس سے فون آیا کہ کسی نے فلاں فلاں نعرہ لگایا، میں ان لوگوں کے بیچ میں تھا اور ایسا کوئی نعرہ کبھی نہیں سنا،

واضح رہے کہ بھارت اور پاکستان کے درمیان گزشتہ کئی برسوں سے تعلقات اچھے نہیں ہیں اور ملک میں ایک ایسی فضا قائم ہے کہ پاکستان سے متعلق کوئی بھی مثبت بات کہنے کو بھی معیوب سمجھا جاتا ہے ماضی میں بھی کئی بار پاکستان زندہ باد کہنے کے واقعات پر متعدد افراد کے خلاف کیسز درج ہونے کے ساتھ ہی انہیں گرفتار بھی کیا جا چکا ہے۔

بھارتی کسان نے کس پارٹی کی ٹی شرٹ پہن کر خودکشی کی؟

بھارت، آندھرا پردیش کے سابق اسپیکرشیو پرساد کی خودکشی

بھارتی فوجی خاتون کو شادی کا جھانسہ دے کر 14 برس تک عزت لوٹتا رہا،مقدمہ درج

بھارتی پولیس اہلکاروں کی غیر ملکی خاتون سے 5 ماہ تک زیادتی

ایک ہزار سے زائد خواتین، ایک سال میں چار چار بار حاملہ، خبر نے تہلکہ مچا دیا

بیس ہزار کے عوض خاتون نے ایک ماہ کی بیٹی کو فروخت کیا تو اس کے ساتھ کیا ہوا؟

بھارت ، سال کے ابتدائی چار ماہ میں کی 808 کسانوں نے خودکشی

ایک برس میں 10 ہزار سے زائد کسانوں نے کس ملک میں خودکشی کی؟

دوسری جانب بھارت کی جنوبی ریاست تامل ناڈو کے علاقے تروپور میں روڈ شو کے دوران بھارتی وزیراعظم نریندر مودی پر موبائل فون پھینک دیا گیا،بھارتی وزیر اعظم مودی تامل ناڈو، کیرالہ اور مہاراشٹر کے دو روزہ دورے پر ہیں۔بھارتی وزیر اعظم ایک خصوصی طیارے کے ذریعے کوئمبٹور میں ائر فورس بیس پہنچے اور وہاں سے ہیلی کاپٹر کے ذریعے تروپور پہنچے تھے۔ جہاں بی جے پی کے ریاستی صدر انامالائی اور دیگر رہنماؤں نے استقبال کیا،تروپور میں عام لوگوں نے بھی پھولوں کی پتیاں نچھاور کر کے اور نعرے لگا کر وزیر اعظم مودی کا پرجوش استقبال کیا، اس دوران عوام میں سے کسی نے مودی کی گاڑی پر موبائل فون پھینک دیا جس کے بعد اسپیشل پروٹیکشن گروپ کے ایک رکن نے سیل فون ہٹانے کو کہا،واقعہ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی،

Shares: