بھارت کے پاس اب کچھ نہیں اسلیے پانی کے مسئلے کو اٹھا رہا ہے،شیری رحمان

0
48
sheri rehman

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وفاقی وزیر موسمیاتی تبدیلی شیری رحمان نے کہا ہے کہ پاکستان کو 25 دسمبر کو جو خط آیا بھارت سے وہ پہلے کبھی نہیں آیا ، سندھ طاس معاہدے سے متعلق یہ خط مبہم تھا ،

سینیٹ اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے شیری رحمان کا کہنا تھا کہ تمام متعلقہ ادارے اس معاملے پر متحرک ہیں ، اس خط کے متن میں ایسا الزام لگایا گیا ہے جس کا کوئی ثبوت نہیں،ہمیں لگتا ہے ہندوستان نے یہ جارحانہ اقدام الیکشن کے لیے اٹھایا، دونوں ممالک جب تک حامی نا بھریں اس ٹریٹی میں کوئی ردو و بدل نہیں ہو سکتا، بھارت کے پاس اب کچھ نہیں اس لیے پانی کے مسئلے کو اٹھا رہا ہے، ہندوستان نے ہمیشہ نیوٹرل پلیٹ فارمز سے رجوع کیا،پاکستان نے ثالثی اداروں کے ساتھ رجوع کیا اور حتمی فیصلہ کروایا،ہم میڈیا پر سامنے اس طرح سے اس لیے نہیں کر رہے کیونکہ مودی حکومت یہی چاہتی ہے، جارحانہ طریقے سے اس معاملے کو لانا بہتر حکمت عملی نہیں ہو گی،سینیٹ کا اجلاس پیر کی صبح ساڑھے دس تک ملتوی کر دیا گیا

دوسری جانب سندھ طاس معاہدے میں ترمیم کیلیے بھارتی خط کے معاملہ پرمیڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان انڈس واٹر کمشنر آفس کے ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارتی انڈس واٹر کمشنر کو جلد جواب دیا جائے گا بھارت کو جواب دینے کیلیے تمام متعلقہ حکومتی اداروں سے مشاورت مکمل ہو چکی سندھ طاس معاہدے کے آرٹیکل 12 کے تحت اس میں ترمیم ہو سکتی ہے، سندھ طاس معاہدے میں ترمیم کیلیے پاکستان اور بھارت کا اتفاق ہونا ضروری ہے پاکستان انڈس واٹر کمشنر آفس کے مطابق سندھ طاس معاہدے میں کوئی یکطرفہ ترمیم نہیں ہو سکتی بھارتی خط کا جواب 90 روز میں دینے سے متعلق سندھ طاس معاہدے میں ایسی کوئی شرط نہیں، پاکستان یہ جاننا چاہے گا کہ بھارت معاہدے میں کیوں ترمیم چاہتا ہے

سیاسی مفادات کے لئے ملک کونقصان نہیں پہنچانا چاہئے

سافٹ ویئر اپڈیٹ، میں پاک فوج سے معافی مانگتی ہوں،خاتون کا ویڈیو پیغام

عمران خان نے ووٹ مانگنے کیلئے ایک صاحب کو بھیجا تھا،مرزا مسرور کی ویڈیو پر تحریک انصاف خاموش

جس میں وہ کرسی پر بیٹھے ہیں اور سگار پی رہے ہیں، شیخ رشید احمد کو لاک اپ میں بندنہیں کیا

Leave a reply