بھارت کو فرانس کی طرف سے آج پہلا رافیل طیارہ مل گیا۔ اس موقع پر وزیروزیر دفاع راجناتھ سنگھ نے اس موقع پر روایت کے مطابق رسوم ادا کیں۔
راجناتھ نے رافیل طیارہ پر اوم لکھا اور طیارہ میں ’رکشا سوتر‘ باندھا۔ وزیردفاع نے اس پر بس نہیں کیا بلکہ طیارہ پر ناریل، پھول وغیرہ چڑھائے اور طیارہ کے ٹائروں کے نیچے لیموں بھی رکھے۔
دریں اثنا وزیر دفاع نے طیارہ ساز داسو کمپنی کا بھی دورہ کیا۔ فرانس اور ہندستانی فضائیہ کے سینئر حکام بھی موقع پر موجود تھے۔
راجناتھ سنگھ نے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج تاریخی دن ہے اور ہندستانی فضائیہ کی تاریخ میں ایک میل کی حیثیت رکھتا ہے۔ دونوں ممالک کے درمیان تعلقات مزید مضبوط ہوئے ہیں۔ قبل ازیں راجناتھ نے فرانسیسی صدر ایمانوئیل میکروں سے بھی ملاقات کی۔
بھارتی فضائیہ کا طیارہ گر کر تباہ، ہلاکتوں کا سن کر انڈیا میں غم کی لہر دوڑ گئی
یاد رہے کہ رافیل طیارہ پر 300کلومیٹر تک مار کرنے والی اسکیلپ اور میٹیور میزائل نصب کیے جا سکتے ہیں۔ اس طیارہ میں نیوکلیئر بم لے جانے کی بھی صلاحیت ہے۔
بھارت کے فرانسیسی ڈاسالٹ رافیل میڈیم ویٹ ملٹیرول فائٹر کے متنازعہ حصول ، جس نے وزیر اعظم نریندر مودی کی بی جے پی حکومت کو بدعنوانی کے ایک سنگین کٹہرے میں لایا ہے ، جس کی وجہ سے پلیٹ فارمز کے انتہائی اخراجات کے لنک ہیں ، مبینہ طور پر حالیہ اطلاعات کی وجہ سے اس کو مجروح کیا گیا ہے۔ پاکستانی پائلٹوں کو طیارے تک رسائی دی گئی اور انہیں فرانس میں چلانے کی تربیت دی گئی۔