چندی گڑھ:بھارتی حکومت نے پاکستان کے ننکانہ صاحب کے رائے بھولر بھٹی خاندان کی اولاد کو ویزا دینے سے انکار کردیا ہے-یہ وہ خاندان ہے جس نے بابا گرو نانک کو 18،500 ایکڑ خطہ زمین عطیہ کیا تھا۔ اس خاندان کے 19 ویں نسل کے پوتے رائے سلیم بھٹی کو پہلے سکھ گرو کی 550 ویں تقریبات کے لئے مدعو کیا گیا تھا۔

بھابھی کےہاتھوں ایک نند قتل دوسری قتل،وجہ کیا بنی،پولیس نے بتادیا

ساؤتھ ایشین وائر کے مطابق سلیم بھٹی نے بتایا کہ انہیں شریومانی گردوارہ پربندھک کمیٹی ، گرو نانک دیو یونیورسٹی اور پنجاب اور ہریانہ ہائی کورٹ کے وکلاء کی ایک تنظیم نے مدعو کیا تھا۔کانگریس کے وزیر سکھجندر سنگھ رندھاوا نے بھٹی خاندان کو ویزا دینے سے انکار پر مایوسی کا اظہار کیا ہے ۔

نجم سیٹھی نے کیا حرکت کی کہ زرتاج گل کوسخت ترین جواب دینا پڑا

لیکن ہمیں ایک خط موصول ہوا ہے کہ ہماری ویزاکی درخواست مسترد کردی گئی ہے۔ میرے والد اور بیٹے میرے ساتھ پنجاب کے پہلے دورے پر تھے۔ بھٹی نے کہا کہ اگرچہ ان کو جس تقریب میں مدعو کیا گیا تھا وہ پہلے ہی ہوچکے ہیں ، لیکن وہ ابھی بھی امید کر رہے تھے کہ وہ پنجاب جاکر سلطان پور لودھی اور گولڈن ٹیمپل میں عبادت کریں گے ، لیکن ان کی امیدوں پر پانی پھر گیا ہے۔

تبدیلی آگئی ،پولیس اہلکاروں کی موجیں ختم، نیا سافٹ وئیر تیار

ساؤتھ ایشین وائر کے مطابق انہوں نے کہا کہ پہلے ، حکومت نے پنجاب کے وزراء کے ایک وفد کو پاکستان آنے کی اجازت سے انکار کیا اور اب اس شخص کے کنبے کو ویزا دینے سے انکار کردیا گیا ہے۔

Shares: