ریاست منی پورہ کااعلان آزادی،بھارت کی بربادی،علیحدگی روکنے کے لیےفوج بھی بھجوادی

0
33

نئی دہلی :ایک طرف بھارت نے مقبوضہ کشمیر پر اپنا قبضہ مستحکم کیا ہے تو دوسری طرف بھارتی ریاست منی پورہ نے بھارت سے الک ایک علیحدہ ملک ہونے کا اعلان کردیا ، یہ اعلان منی پورہ آزادی تحریک کے ذمہ داران نے لندن میں ایک بہت بڑی پریس کانفرنس میں کیا ،

باغی ٹی وی ذرائع کے مطابق مہاراجہ آف منی پورہ کی طرف سے اعلان کے بعد ریاست میں ایک خوشی کا سمان تھا . منی پورہ کے باسیوں کو بہت زیادہ امید تھی کہ وہ بہت جلد ایک ازاد ملک کے شہری بن جائیں گے ، ریاست میں جگہ جگہ مٹھائیاں بانٹی جارہی تھیں ،

ذرائع کے مطابق بھارت اس اقدام سے بہت زیادہ پریشان دکھائی دے رہا تھااور آج بھارت نے 50 ہزار سے زائد تازہ فوجی دستے منی پورہ بھیج دیئے ہیں، باغی ٹی وی کے مطابق بھارتی فوج کو جدید جنگی جہاز اور جنگی ہیلی کاپٹرز سے بھی لیس کیا گیا ہے ، اس کے علاوہ بھاری فوجی گاڑیاں بھی منی پورہ پہنچا دی گئی ہیں ،ان فوجی گاڑیوں میں ٹینک ، توپیں اور جدید اسلحہ بھی شامل ہے ،

بھارتی ریاست منی پور کے مہا راجہ کے نمائندوں نے لندن میں منی پور ریاست کونسل کے قیام کا اعلان کرتے ہوئے منی پورہ کوباقاعدہ ایک آزادریاست کے اعلان کردیا، ان کا کہنا ہے کہ نریندر مودی کے بھارت میں ہمارے لئے کوئی جگہ نہیں، ہماری ریاست کو الگ ملک تسلیم کیا جائے۔

تفصیلات کے مطابق مہا راجہ آف منی پور کے نمائندوں نے جلاوطنی میں ریاست کے قیام کا اعلان کردیا، مہا راجہ آف منی پور کے نمائندوں نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے لندن میں منی پور ریاست کونسل کے قیام کا اعلان کردیا۔

اس موقع پر وزیراعلٰی ریاست منی پور کونسل یامبین بائرن کا کہنا تھا کہ نریندر مودی کے بھارت میں ہمارے لئے کوئی جگہ نہیں، مہاراجہ کا محل ہمارا ہیڈ آفس ہوگا۔مہاراجہ منی پور کے نمائندوں نے اپیل کی کہ ہماری ریاست کو تسلیم کیا جائے، یامبین بائرن نے مزید کہا کہ بھارت نے اقوام متحدہ کی قرارداد کی خلاف ورزی کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم اس سلسلے میں ملکہ برطانیہ کو قراردار پیش کریں گے۔ پریس کانفرنس میں ریاست منی پور کونسل کے وزرا کے ڈیکلریشن آف انڈیپینڈینس کا باقاعدہ اعلان کیا گیا۔دوسری طرف بھارت میں‌صف ماتم بچھا ہواہے بھارت نے مزید افواج کو منی پورہ بھیج دیا ہے اور کسی بھی ہنگامی صورت حال سے نبٹنے کا حکم دے دیا ہے

Leave a reply