بھارت بمقابلہ ویسٹ انڈیز: فیصلہ کن ٹیسٹ میچ کب کھیلا جائے گا؟ جانئے
کنگسٹن (اے پی پی) ویسٹ انڈیز اور بھارت کے درمیان آخری ٹیسٹ میچ 30 اگست سے شروع ہو گا، بھارت کو سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل ہے.
تفصیلات کے مطابق ویسٹ انڈیز اور بھارت کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے سلسلے میں دوسرا اور آخری ٹیسٹ میچ 30 اگست سے کنگسٹن میں شروع ہو گا۔ مہمان بھارتی ٹیم کو سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل ہے، بھارت نے کالی آندھی کو پہلے ٹیسٹ میچ میں 318 رنز سے شکست دی تھی۔ پہلے ٹیسٹ میچ میں شاندار فتح کے بعد بھارتی ٹیم نے ویسٹ انڈین ٹیم کو سیریز میں وائٹ واش کرنے پر نظریں مرکوز کر لی ہیں تاہم دوسری جانب میزبان ٹیم بھی دوسرا ٹیسٹ میچ جیت کر سیریز برابر کرنے کی خواہاں ہے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل دونوں ٹیموں کے درمیان کھیلی گئی ون ڈے اور ٹی ٹونٹی سیریز بھی بھارت کے نام رہیں تھیں۔