رائل واپیک نے پاکستان میں اربوں ڈالرز کی سرمایہ کاری کرنے کا اعلان کردیا

0
26

اسلام آباد :وزیراعظم پاکستان عمران خان کے مشیر تجارت رزاق داود سے رائل واپیک کے وفد کی ملاقات ، دوطرفہ ملاقات میں پاکستان میں ٹیکسٹائل ، انڈسٹریز ، پیداوار کے میدان میں سرمایہ کاری کے حوالے سے بات چیت ہوئی،

باغی ٹی وی کے مطابق رائل واپیک کے وفد کی رزاق داود سے ملاقات میں‌ پاکستان میں ایل این جی ٹرمینل کی تنصیب اور کپیسٹی کے متعلق بھی پہلو زیر غور آئے ، یاد رہے کہ رائل واپیک ایک ہالینڈ کی کپمنی ہے اور یہ پیٹرو آئل ، کیمیکلز ، خوردنی آئل اور قدرتی گیس سے متلق منصوبوں پر دنیا بھر میں سرمایہ کاری کرتی ہے،

باغی ٹی وی کے مطابق رائل واپیک کمپنی پاکستان میں‌ 1.5 ارب ڈالرز کی سرمایہ کاری کرنا چاہتی ہے. ،یہ کمپنی پاکستان میں‌ ایل این جی ٹرمینل میں بہتری کےلیے کام کرنا چاہتی ہے. رائل واپیک کمپنی کا کہنا ہے کہ وہ پاکستان میں سستے داموں ایل این جی کنزیومرز کو سہولیات فراہم کرنا چاہتی ہے. جس سے ملک میں بے روزگاری میں کمی واقع ہوگی

ذرائع کے مطابق یہ کمپنی پاکستان میں انجنئرنگ کے شعبہ میں بھی سرمایہ کاری کرنا چاہتی ہے. رائل واپیک کے وفد کے سربراہ نے رزاق داود سے انجنیئرنگ کے میدان میں‌جدید ٹیکنالوجی سے مستفید ہونے کی بھی پیشکش کی اور اس سلسلے میں مزید 150 ملین امریکی ڈالرز کی سرمایہ کاری کرنے کی خواہش کا اظہار بھی کیا

باغی ٹی وی کے مطابق یہ کمپنی پاکستان میں پاک عرب آئل ریفائنری میں بھی 800 ملین ڈالرز کی سرمایہ کاری کرنا چاہتی ہے، اس موقع پر رائل واپیک نے پاکستان کو دیگر شعبوں میں بھی سرمایہ کاری کرنے کی خواہش کا اظہار کیا

ذرائع کے مطابق اس ملاقات میں وزیراعظم کے مشیر تجارت نے رائل واپیک کے وفد کو بتایا کہ پاکستان آسان سرمایہ کاری کے ممالک میں 11ویں نمبر پر آگیا ہے اور یہ ایک مثبت بات ہے. رززاق داود نے کہا کہ پاکستان نے اس حوالے سے ایک ریگولیٹری اتھارٹی بھی قائم کردی ہے تاکہ پاکستان میں سرمایہ کاروں کو بہترین سہولتیں میسر ہوںاور وہ بلا خوف و خطر سرمایہ کاری کریں

رائل واپیک وفد سے بات کرتے ہوئے مشیر تجارت رزاق داود نے وفد کو دعوت دی کہ وہ پاکستان میں سرمایہ کاری کرے ، پاکستان سرمایہ کاروں کو تمام تر سہولیات بہم پہنچائے گا،رزاق داود نے وفد کو یقین دہانی کرائی کہ وہ پاکستان میں سرمایہ کریں کیوں کہ پاکستان نے دس سال تک امپورٹ فری مشنری لانے کی سہولت دے رکھی ہے.

وزیراعظم کے مشیر تجارت رزاق داود نے وفد کو بتایا کہ پاکستان سرمایہ کاری کے لیے اسپیشل اکنامک زون بنا رہا ہے جہاں سرمایہ کاروں کو تمام ت سہولتیں دی جائیں گے ، سرمایہ کاروں کو منافع ملے گا کپمنیاں بھی منافع کمائیں گی اور ملک بھی ترقی کرے گا، وفد نے رزاق داود کو یقین دہانی کرائی کہ وہ پاکستان میں‌سرمایہ کاری کرنے کے حوالے سے منصوبہ بندی کرچکے ہیں اور مستقبل قریب میں اپنا کام شروع کردیں‌گی

Leave a reply