نئی دہلی :کرتارپورپاکستانی سازش اورپروپیگنڈا ہے، بھرپورمقابلہ کیا جائے گا: بھارت کی ہرزہ سرائی اطلاعات کے مطابق پاکستان نے سکھ یاتریوں کے لئے کرتارپور راہداری کھولنے کے جو اقدامات کئے ہیں، بھارت اس پر بوکھلا گیا ہے۔اور پاکستانی مذہبی رواداری کے اقدامات کو پروپیگنڈہ اور دہشت گردی سے تعبیر کررہا ہے۔
ڈینگی کے مریضوں کی تعداد 44 ہزار،66 جانبحق ہوگئے
بھارت نے کرتار پور راہداری سے متعلق اپنی سرکاری ویڈیو میں خالصستانی رہنما جرنیل سنگھ بھنڈرانوالے کی تصاویر کو استعمال کرنے پر پاکستان پر اعتراض کیا ہے اور زور دیا ہے کہ وہ راہداری کی آڑمیں پنجاب میں دہشت گردی کی بحالی کے مقصد کے تمام پروپیگنڈے کا مقابلہ کرنے کے لئے تیار ہے۔
24 گھنٹوں میں3 ملاقاتیں،مولانا کو عزت کے ساتھ رخصت کرناچاہتے ہیں ، پرویز الٰہی
ذرائع کے مطابق ایک عہدیدار نے بتایا کہ بھارت پاکستانی پروپیگنڈے کا مقابلہ کرنے کے لئے اقدامات کر رہا ہے۔ عہدیدار نے بتایا کہ ہم ایک ایسی ریاست کے ساتھ مقابلہ کر رہے ہیں جس میں پروپیگنڈہ کی ایک بہت بڑی مشینری موجود ہے۔ ایک اور عہدیدار نے مزید کہا کہ اس راہداری کوپنجاب میں دہشت گردی کی بحالی کے لئے استعمال کرنے کا منصوبہ پاک فوج نے عمران خان کے حلف برداری سے قبل ہی تشکیل دیا تھی۔
وزیراعظم سے غیرملکی وفد نے رات گئے اہم ملاقات
دوسری طرف کرتارپورکے خصوصی گانے پر پاکستانی ویڈیو پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے ، وزیراعلی پنجاب امریندر سنگھ نے کہاکہ اس کے پیچھے آئی ایس آئی اور پاکستان کا منفی ایجنڈا ہے۔ ہمیں بہت محتاط رہنا چاہئے ۔پاکستان کی طرف سے جاری کی گئی یہ ویڈیو ، 9 نومبر کے پروگرام کا پیش خیمہ ہے جو ناظرین کو گوردوارہ دربار صاحب کرتار پور آنے والے زائرین کی مدد کے لئے تیار کی گئی سہولیات کے بارے میں آگاہ کرتی ہے۔
یاد رہےکہ کرتار پور گوردوارہ تک بھارتی سکھوں کو ویزا فری رسائی فراہم کرنے والی کرتار پور راہداری کا افتتاح ہفتہ کو ہوگا۔یہ راہداری 12 نومبر کو سکھ مذہب کے بانی ، گرو نانک کی 550 ویں یوم پیدائش پر شروع کی جا رہی ہے ۔دوسری طرف پاکستان نے معروف بھارت سابق کرکٹرنوجوت سدھوکو ویزہ جاری کردیا ہے







