بھارت میں مویشیوں کے مرکزی محکمے نے قومی سطح پر گائے کے بارے میں ایک امتحان منعقد کرانے کا اعلان کیا ہے۔قومی کامدھینو کمیشن گائے سے متعلق امتحان منعقد کرنے جا رہا ہے۔ قومی کامدھینو کمیشن کے چیئرمین ولبھ بھئی کتھیریا نے بتایا ہے کہ یہ امتحان ہر سال منعقد کرایا جائے گا۔

مویشیوں اور ڈیری کی وزارت کے مرکزی وزیر گیری راج سنگھ نے ایک پریس کانفرنس میں کہا ’ہم 25 فروری 2021 سے قومی سطح پر اس امتحان کا انعقاد کرنے جا رہے ہیں۔ گائے میں ایک پوری سائنس ہے جس پر تحقیق ضروری ہے۔

تاہم ڈیری سیکٹر کے ماہرین اس امتحان کو ایک خاص قسم کا تاثر دینے کی کوشش کے طور پر دیکھ رہے ہیں۔

یہ امتحان ہندی اور انگریزی کے علاوہ بارہ علاقائی زبانوں میں لیا جائے گا جس میں 75 کثیر الانتخابی سوالات ہوں گے. امتحان کے نتائج کا اعلان 26 فرروری کو کیا جائے گا اور کامیاب امیدواروں کو نقد انعام اور سرٹیفکیٹ دئیے جائیں گے.

Shares: