بھارت کی انتہائی اہم شخصیت کرونا کا شکار،ایک روز میں 64 ہزار سے زائد نئے مریض

بھارت کی انتہائی اہم شخصیت کرونا کا شکار،ایک روز میں 64 ہزار سے زائد نئے مریض
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بھارت میں کرونا کیسز کا پھیلاؤ جاری ہے،بھارت کے سابق صدر پرناب مکھرجی کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا

پرناب مکھر جی کا کرونا ٹیسٹ مثبت آنے پر انہیں قرنطینہ کر دیا گیا ہے،پرناب مکھر جی 2012 سے 2017 تک بھارت کے صدر رہے ،

بھارت کی مرکزی وزارت صحت کی جانب سے جاری تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق بھارت میں پہلی بار ایک دن میں کرونا وائرس کے مریضوں کی سب سے زیادہ تعداد 64399 ریکارڈ کی گئی اور بھارت میں کرونا مریضوں کی مجموعی 2153011 ہوگئی ہے۔

گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس بھارت میں 64 ہزار سے زیادہ نئے کیسز رپورٹ ہوئے، جبکہ پہلی بار 53 ہزار سے زیادہ افراد نے اس وائرس کو شکست دی۔

کرونا میں مرد کو ہمبستری سے روکنا گناہ یا ثواب

لاک ڈاؤن ختم کیا جائے، شوہر کے دن رات ہمبستری سے تنگ خاتون کا مطالبہ

لاک ڈاؤن، فاقوں سے تنگ بھارتی شہریوں نے ترنگے کو پاؤں تلے روند ڈالا

کرونا مریض اہم، شادی پھر بھی ہو سکتی ہے، خاتون ڈاکٹر شادی چھوڑ کر ہسپتال پہنچ گئی

کرونا لاک ڈاؤن، رات میں بچوں نے کیا کام شروع کر دیا؟ والدین ہوئے پریشان

لاک ڈاؤن ہے تو کیا ہوا،شادی نہیں رک سکتی، دولہا دلہن نے ماسک پہن کے کر لی شادی

کوئی بھوکا نہ سوئے، مودی کے احمد آباد گجرات کے مندروں میں مسلمانوں نے کیا راشن تقسیم

تین دن سے بھارت میں مسلسل وائرس کے 61 ہزار سے زیادہ کیسز رپورٹ ہو رہے ہیں۔ جمعہ کو 62538 اور ہفتہ کو 61537 نئے کیسز رپورٹ ہوئے تھے ،بھارت میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 861 مریض ہلاک ہو گئے جس کے بعد بھارت میں ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 43379 ہوگئی ہے۔

واضح رہے کہ بھارتی وزیر داخلہ امیت شاہ بھی کرونا وائرس کا شکار ہو چکے ہیں،

بھارت میں کرونا کا پھیلاؤ جاری، دنیا میں مریضوں کے حساب سے تیسرے نمبر پر آ گیا

Comments are closed.