باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق انسٹیٹیوٹ آف پالیسی ریسرچ کی تازہ ترین رپورٹ کے مطابق بھارتی سوشل میڈیا پر پاکستان کے خلاف زہر آلود پروپیگنڈے میں اضافہ ہوا ہے،
ڈیجیٹل میڈیا پر پاکستان کے خلاف ہندوستانی پروپیگنڈا کی نشاندہی کی گئی ،اسلام آباد پالیسی ریسرچ انسٹیٹیوٹ کے مطابق بھارت پاکستان کے خلاف پراپیگنڈے میں سال 2018 کے عام انتخابات کے بعد ڈیجیٹل میڈیا پر سرگرم ہے۔
ریسرچ انسٹیٹیوٹ کے مطابق بھارت کی طرف سے سوشل میڈیا پر پاک فوج، کشمیر اور سی پیک کو نشانہ بنایا جا رہا ہے جبکہ بھارتی پراپیگنڈے کا اہم ہدف چیئرمین سی پیک اتھارٹی عاصم سلیم باجوہ ہیں اور اس پراپیگنڈے کا مقصد سی پیک منصوبے کو سبوتاژ کرنا ہے۔
IPRI Infolytics| Timeline of Indian Propaganda
Our data indicates a pattern of Indian propaganda against Pakistan on digital media that grew exponentially after 2018 General Elections in #Pakistan. The propaganda hovers around largely 4 key themes. pic.twitter.com/S8LyzD0cha
— Islamabad Policy Research Institute (@IPRI_Pak) October 21, 2020
ایگزیکٹیو ڈائریکٹر اسلام آباد پالیسی ریسرچ انسٹیٹیوٹ حسین ندیم کے مطابق بھارت وزیر اعظم عمران خان کے خلاف بھی پراپیگنڈے کر رہا ہے اور پاکستان کے حالات بڑھا چڑھا کر پیش کیے جا رہے ہیں۔ بھارت جعلی آئی ڈیز سے فرقہ وارانہ فسادات بھی پھیلا رہا ہے، آئی پیز چیک کرنے کے بعد معلوم ہوا کہ آئی ڈیز بھارت سے رجسٹرڈ ہوتی ہیں۔
ریسرچ انسٹیٹیوٹ کے مطابق بھارت کی جانب سے سوشل میڈیا پر جعلی آئی ڈیز کے ذریعے فیک نیوز پھیلائی جاتی ہیں، بلوچستان کے حوالہ سے بھی فیک آئی ڈیز سے پروپیگنڈہ کیا جاتا ہے
"پلیز گو بیک چائنہ” بھارتی فوج کے ترلے، بینر اٹھا لیے
جنگ کی تیاری کرو، چینی صدر کا فوج کو حکم
چائنہ نے لداخ کے قریب اپنے ایئر بیس کو مزید پھیلانا شروع کر دیا،جنگی طیارے بھی پہنچا دیئے
لداخ پر پنگے بازی پر چائنہ نے بھارتی فوج کو رگڑ دیا مگر کشمیر پر ہم احتجاج سے آگے نہ بڑھ سکے
مودی سرکار کے عزائم پڑوسی ممالک کیلئے خطرہ بن چکے،وزیراعظم عمران خان
لداخ میں چائنہ سے شرمناک شکست کے بعد "انڈیا” کا نام بدلنے کی انڈین سپریم کورٹ میں درخواست
واضح رہے کہ بھارت کی طرف سے کراچی میں سول وار کے پراپیگنڈے نے بھارتی مکروہ چہرے کودنیا بھرمیں ننگا کردیا ہے ،ادھرذرائع کے مطابق ویسے تو پچھلےدو دن سے بھارتی میڈیا منصبوبے کے تحت کراچی میں سول وار کا پراپیگنڈہ کررہا ہے لیکن جوبونگیاں آج ماری ہیں اس پرتواب باقاعدہ ایک ٹرینڈ بن گیا ہے
بھارتی میڈیا اپنی اِس احمقانہ خواہش کو خبر بنا کر چلاتا رہا کہ کراچی میں دو فریقین کے درمیان جھڑپیں شروع ہو گئی ہیں بھارتی میڈیا نے پاکستان کے خلاف جھوٹے پروپیگنڈے کے اپنے ہی ریکارڈز توڑ دیے۔
بھارت کی طرف سے کراچی معاملےکوغلط رنگ دینا گھٹیااورکمترسوچ کی عکاسی کرتی ہے،شیخ رشید