بابری مسجد فیصلہ، پیپلز پارٹی کا کیا رد عمل ؟ شیری رحمان نے بتا دیا

0
37

بابری مسجد فیصلہ، پیپلز پارٹی کا کیا رد عمل ؟ شیری رحمان نے بتا دیا

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بھارتی سپریم کورٹ کی جانب سے بابری مسجد کیس کے فیصلے پر پیپلز پارٹی کی رہنما سینیٹر شیری رحمان نے ردعمل میں کہا کہ بھارتی سپریم کورٹ کا فیصلہ انتہا پسند ہندوؤں (آر ایس ایس) کی نئی روش، نئے ہندوستان کا عکس ہے جسے اچھی طرح سمجھ لینا چاہے۔بھارتی آئین اور عدالت مسلمانوں سمیت دیگر اقلیتوں کو تحفظ فراہم نہیں کرسکتا۔

شیری رحمان کا مزید کہنا تھا کہ بھارت کے ہندو کسی دوسرے مذہب کا احترام نہیں کرتے، وہ پاکستان کے ساتھ خیر سگالی کا رویہ اپنانا نہیں چاہتے، وہ منطقی بات کو اہمیت نہیں دینا چاہتے اور نفرت کے خواہاں ہیں۔بھارت میں انتہا پسند ہندو محض مفروضوں پر مسلمان کو قتل کررہے ہیں، ایسے حالات میں وہ اپنا تحفظ کرنا مشکل ہے۔

شیری رحمان کا مزید کہنا تھا کہ اگر مسلمان اجماعتی سطح پر بھارتی فیصلے کے خلاف کوشش کریں گے تو ان کی جان و مال سمیت املاک کو نقصان پہنچے گا۔

بابری مسجد فیصلہ،سنی وقف بورڈ کے وکیل نے کیا اہم اعلان

سکھوں کی خوشیوں میں آج رنگ میں بھنگ ڈالی گئی،شاہ محمود قریشی

بابری مسجد،ہندوؤں کے خلاف فیصلہ جاتا تو ہندو دہشت گرد سپریم کورٹ میں گھس جاتے

بھارتی سپریم کورٹ نے بابری مسجد کے حوالہ سے فیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ سنی وقف بورڈ کو5 ایکڑمتبادل زمین دی جائے ،مسجد کےلیےمسلمانوں کو متبادل زمین دی جائے گی،ہندووَں کوبھی متبادل مشروط زمین دی جائےگی،

بھارتی سپریم کورٹ کا کہنا تھا کہ ایودھیا زمین کسی بھی فریق کو نہیں دی گئی،بھارتی سپریم کورٹ نے مسلمانوں کو متبادل زمین دینے کا حکم دیا،متنازع زمین کا صحن ہندوَں کو دینے کا حکم دیا،متنازع زمین رام بھومی نیاس کو دے دی گئی،متنازعہ علاقے میں مندر تعمیر کیا جائے گا،

بابری مسجد فیصلہ، گورنر پنجاب کا ردعمل بھی سامنے آ گیا

Leave a reply