لاہور: بھارتی فضائیہ کی تحقیقاتی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ رواں سال 27 فروری کو بھارتی فضائیہ کا ہیلی کاپٹر فنی خرابی کی وجہ سے نہیں بلکہ بھارتی جنگی جہاز کے فائر لگنے سے گرا تھا۔
اس سے قبل بھارت بار بار یہ جھوٹ بولتا رہا کہ ہیلی کاپٹر فنی خرابی کی وجہ سے گرا لیکن اب اس نے اعتراف کر لیا ہے کہ طیارہ بھارتی فضائیہ کی اپنی غلطی سے گرا تھا۔ بھارتی عسکری حکام نے ہیلی کاپٹر حادثے میں ہلاک ہونے والے متاثرہ خاندانوں سے جھوٹ بولتا رہا اور کئی جھوٹے دعوے بھی کیے۔
یاد رہے کہ 27 فروری 2019ء کو بھارتی فضائیہ کے دو لڑاکا طیارے اور ایک ہیلی کاپٹر تباہ ہوا تھا جس کے نتیجے میں مجموعی طور پر بھارت کے 8 افسران ہلاک جبکہ ایک بھارتی ونگ کمانڈر ابھینندن پاکستان کی حراست میں آ گیا تھا۔