پاکستان مخالف گمراہ کن پراپیگنڈہ پھیلانے والا بھارتی نیٹ ورک بے نقاب
اسلام آباد:جعلی خبروں سے متعلق کام کرنے والے یورپی ادارے‘ای یو ڈس انفو لیب ‘ نے جعلی خبریں شائع کرنے والے 200 اداروں کی معاونت کرنے والی این جی اوز اور تھنک ٹینکس کے منظم بھارتی نیٹ ورک کو بے نقاب کیا ہے۔
ذرائع کے مطابق بھارت کا یہ منظم نیٹ ورک پاکستان سے متعلق تنقیدی مواد سے یورپی یونین اور اقوام متحدہ کرنے کے لیے استعمال ہوتا ہے۔’ ای یو ڈس انفو لیب ‘، یورپی یونین، اس کی رکن ریاستوں، بنیادی اداروں اور بنیادوں اقدار کو نشانہ بنانے والے گمراہ کن مہمات پر تحقیق کرتا اور ان سے نمٹتا ہے۔
غیر سرکاری ادارے نے نومبر میں اپنی تحقیق کے ابتدائی نتائج میں بھارتی نیٹ ورک کی جانب سے منظم کردہ ’ جعلی‘ خبروں کے 265 اداروں کے نیٹ ورک کو بے نقاب کیا تھا جو پاکستان سے متعلق تنقیدی مواد سے اقوام متحدہ اور یورپی یونین پر اثر انداز ہونے کے لیے کام کرتا ہے۔
تحقیقات کے دوران ڈس انفو لیب کو معلوم ہوا کہ جعلی ویب سائٹس نے غیرمعمولی پریس ایجنسیوں سے لیا گیا پاکستان مخالف مواد کاپی پیسٹ کیا، سیاست دانوں اور مبہم تھنک ٹینکس کی جانب سے شیئر کیے گئے مواد کو بڑھاوا دیا جو بھارتی جغرافیائی مفادات کی حمایت کرتے ہیں۔
اس بھارتی پراپیگنڈہ سیل نے پاکستان مخالف مواد کو دیگر بھارتی نیٹ ورک پر دوبارہ شائع کیا جس میں جعلی ادارے جیسا کہ ای پی ٹوڈے، ٹائمز آگف جینیوا اور نیو دہلی ٹائمز وغیرہ شامل ہیں، اکثر ویب سائٹس ٹوئٹر پر بھی موجود تھیں۔
تحقیقات سے یہ بات سامنے آئی کہ یہ ادارے بھارتی اسٹیک ہولڈرز کی جانب سے منظم کیے گئے تھے جن کا تعلق سری واستو گروپ کے تھنک ٹینکس، این جی اوز اور کمپنیوں کے ایک بڑے نیٹ ورک سے ہے۔یہ بھی معلوم ہوا ہےکہ اس گروپ کو پاکستان کی ان سیاسی قوتوں کی درپردہ حمایت بھی حاصل ہے جوفوج اورعمران خان کے خلاف جدوجہد میں مصروف ہیں