بھارتی فوج کشمیر میں کون سے خطرناک ہتھیار استعمال کر رہی ہے؟ دل دہلا دینے والی خبر آگئی
آزاد کشمیر: بھارتی فوج وادی نیلم میں کھلونا بمب کا آزادانہ استعمال کر رہی ہے.
تفصیلات کے مطابق بھارتی فوج کشمیر کی خوبصورت وادی نیلم میں لائن آف کنٹرول کے قریب آبادی پر کھلونا بمب کا آزادانہ استعمال کر رہی ہے.
اطلاعات کے مطابق کھلونا بم آزاد جموں و کشمیر (اے جے کے) کے اطراف میں رکھے گئے تھے، دونوں ممالک کے ورکنگ باؤنڈری (ڈبلیو بی) کے قریب ڈبلیو بی وہ لائن ہے جہاں ہندوستانی مقبوضہ کشمیر (آئی او کے) پاکستان کی سرحد سے ملتا ہے۔ بموں میں اب تک تین افراد ہلاک ہوچکے ہیں، جن میں ایک چار سالہ بچے سمیت 11 افراد زخمی ہوئے ہیں۔
واضح رہے کہ جنیوا کنونشن کے تحت کلسٹر بموں پر پابندی عائد کردی گئی ہے، جس کا بھارت دستخط کنندہ ہے۔ یہ کھلونے بمب انتہائی خطرناک ہیں جن سے انسانوں کی زندگیاں داؤ پر لگ جاتی ہیں. ایسے میں ان خطرناک بمبوں کا کشمیریوں پر استعمال بھارتی فوج کی انتہائی شرمناک حرکت ہے.