بھارتی آرمی چیف اشتعال انگیزی کر رہے ہیں،وزیراعظم نے کیا امریکہ و اقوام متحدہ سے بڑا مطالبہ

0
45

بھارتی آرمی چیف اشتعال انگیزی کر رہے ہیں،وزیراعظم نے کیا امریکہ و اقوام متحدہ سے بڑا مطالبہ

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے انٹرنیشنل میڈیا کو انٹرویو میں کہا ہے کہ بھارتی آرمی چیف اشتعال انگیزی کررہے ہیں،امریکی صدرٹرمپ اوراقوام متحدہ مسئلہ کشمیر کیلئے کردارادا کریں، نریندرمودی آرایس ایس کا لائف ممبرہے، بھارت پر ہندو انتہا پسندوں کاقبضہ ہے،

وزیراعظم عمران خان نے مزید کہا کہ آرایس ایس جرمن نازیوں سے متاثرہے، آرایس ایس مسلمانوں سے نفرت کرتی ہے آرایس ایس نظریے نے گاندھی کاقتل کیا،بھارت نے مقبوضہ کشمیرمیں 80 لاکھ افراد کا محاصرہ کیا ہواہے، مقبوضہ کشمیرمیں ہزاروں نوجوانوں کواغوا کیا گیا ہے.

وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ پاکستان اور بھارت دونوں ایٹمی طاقتیں ہیں ،دنیا کشمیر کو جتنا آسان سمجھ رہی ہے اتنا مشکل مسئلہ ہے، ٹرمپ کو کشمیر کی حساسیت سے آگاہ کیا ہے، مودی جو کر رہا ہے ایسے ماحول میں امن قائم نہیں ہو سکتا، نتائج کیا ہوں گے کوئی نہیں جانتا

قبل ازیں وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ دنیا اب برملا تسلیم کررہی ہےکہ مقبوضہ جموں و کشمیر اور بھارت میں غیرجمہوری اور فاشسٹ نظریہ مسلط کیاجارہا ہے۔ یہ خطے کی سلامتی اور امن کیلئے سب سے بڑا خطرہ ہے.

گزشتہ برس 11 دسمبر کو کو منظور کیے گئے کالے قانون کے خلاف بھارت بھر میں شدید احتجاج جاری ہے، لاکھوں افراد ملک کی مختلف ریاستوں میں احتجاج کر رہے ہیں جبکہ اس دوران پولیس کے ساتھ جھڑپوں کے دوران 29 مظاہرین ہلاک ہو چکے ہیں سب سے زیادہ ہلاکتیں ریاست اتر پردیش میں ہوئی ہیں۔

احتجاج میں حصہ کیوں لیا؟ مودی سرکار کا غیر ملکی طالبعلم کیخلاف انتہائی اقدام

متنازعہ شہریت بل، دلہن نے بھی کیا مودی سرکار کے خلاف احتجاج

متنازعہ شہریت بل، بھارت میں اپوزیشن رہنماؤں کے خلاف مقدمے درج

متنازعہ شہریت بل احتجاج، بھارتی پولیس نے درندگی کی سب حدیں عبور کر لیں، طلبا کو برہنہ کر کے……..

مودی کے باپ کا ہندوستان تھوڑا ہی ہے؟ برقع پوش خواتین کا دیو بند میں مودی سرکار کو چیلنج

بھارتی پولیس کے تشدد کا نشانہ بننے والے 72 سالہ حامد نے سنائی افسوسناک داستان

واضح رہے کہ بھارت کی طرف سے منظور کیے گئے قانون کالے قانون میں مسلمانوں کے ساتھ ناروا سلوک رکھا جس میں سکھ، ہندو، عیسائی، جین، پارسائی سمیت دیگر لوگوں کو تو شہریت دی جائے گی جبکہ مسلمان اس فہرست میں شامل نہیں ہیں۔

Leave a reply