راولپنڈی : ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے کہا ہے کہ بھارتی آرمی چیف کی جانب سے آزاد کشمیر میں تین مبینہ کیمپ تباہ کرنے کا دعویٰ جھوٹا اور افسوسناک ہے، جب آزاد کشمیرمیں کوئی کیمپ ہی نہیں تو کارروائی کیسی؟
کشمیر ملین مارچ:لاکھوں افراد نے 5 کلومیٹر طویل کشمیرکا پرچم لہراکرعالمی ریکارڈ…
یہ بات انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے جاری پیغام میں کہی، تفصیلات کے مطابق پاک فوج نے ایک بار پھر بھارت کو آئینہ دکھا تے ہوئے اس کے جھوٹ کا پردہ فاش کردیا۔
اس حوالے سے ڈی جی آئی ایس پی آر نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں کہا ہے کہ بھارتی آرمی چیف کا تین کیمپ تباہ کرنےکا دعویٰ افسوسناک ہے، بھارتی آرمی چیف بہت اہم عہدے پر فائز ہیں، بھارتی عسکری قیادت کے اس طرح کے جھوٹے دعوے خطے کیلئےخطرہ ہیں۔
ڈی جی آئی ایس پی آر کا مزید کہنا ہے کہ آزاد کشمیرمیں کوئی کیمپ ہی نہیں تو کارروائی کیسی؟ بھارتی سفارت خانہ غیرملکی سفیروں اور میڈیا کے ساتھ دورہ کرلے اور اپنے آرمی چیف کا دعویٰ ثابت کرکے دکھائے۔
Indian COAS’ statement claiming destruction of 3 alleged camps in AJK is disappointing as he holds a very responsible appointment. There are no camps let alone targeting those. Indian Embassy in Pakistan is welcome to take any foreign diplomat / media to ‘prove’ it on ground.1/2.
— DG ISPR (@OfficialDGISPR) October 20, 2019
میجر جنرل آصف غفور کا مزید کہنا تھا کہ بھارتی سینئر فوجی افسران پلوامہ حملے کے بعد سے مسلسل جھوٹے دعوے کررہے ہیں، بھارتی فوج کے جھوٹےدعوے مقامی مفاد پرست عناصرکو تقویت دے رہے ہیں، جھوٹے دعوے پیشہ ورانہ فوجی اخلاقیات کے خلاف ہیں۔
مقبوضہ کشمیر ، بھارتی مظالم کی کہانی بھارتی صحافی کی زبانی
یاد رہے کہ لائن آف کنٹرول سے ملحقہ شہری آبادی پر گزشتہ شب بھارتی فوج نے بلااشتعال فائرنگ کی جس کے نتیجے میں فوجی جوان سمیت پانچ شہری شہید ہوئے، پاک فوج نے جوابی کارروائی میں بھارت کے کئی بنکرز تباہ کیے اور 9 بھارتی فوجیوں کو ٹھکانے لگایا۔
وزیراعظم عمران خان نے لائن آف کنٹرول پر بھارتی دراندازی کی شدید الفاظ میں مذمت کی اور فائرنگ سے شہید ہونے والے جوان و شہریوں کے بلند درجات اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کی۔عمران خان نے بھارت کا ڈٹ کر مقابلہ کرنے اور انہیں مؤثر انداز سے بھرپور جواب دینے پر پاک فوج کی جرأت و بہادری کو سلام بھی پیش کیا۔








