بھارتی فوج کی طرف سے آزاد کشمیر پر فائرنگ ، ہدف کون تھا ، نئے انکشافات سامنے آگئے

0
105

لاہور:بھارتی فوج کی طرف سے پاکستانی فوجی چوکیوں کو نشانے بنانے کے پیچھے چھپی اصلی حقیقت سامنے آگئی ، معتبر ذرائع کے مطابق بھارتی فوج کی جانب سے آزاد کشمیر میں واقع ڈیم کو نشانہ بنائے جانے کا انکشاف ہوا ہے . یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ بھارتی افواج ڈیم پر کام کرنے والے چینی انجنیئروں کو مارنا چاہتی تھیں.

ذمہ دار ذرائع کے مطابق گزشتہ روز لائن آف کنٹرول کے مختلف سیکٹرز پر بلااشتعال فائرنگ اور بھاری گولہ باری کی گئی، کچھ گولے نیلم و جہلم پن بجلی منصوبہ کے لیے بنائے جانے والے نوسیری ڈیم کے قریب بھی لگے۔تاہم ڈیم کو کوئی نقصان نہیں پہنچا۔

یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ اس دوران جب بھارتی افواج کی طرف سے گولا باری جاری تھی نیلم جہلم پن بجلی منصوبہ پر تعینات چین کی کمپنی کے اہلکاروں کو گذشتہ روز ہی دوسرے مقام پر منتقل کر دیا گیا تھا۔مزید بتایا گیا ہے کہ آزاد کشمیر کے ایک گاوں دیولیاں جو لائن آف کنٹرول سے تقریباً پندرہ کلو میٹر دور ہے 1970 کے بعد پہلی مرتبہ کوئی گولہ ادھر ہِٹ ہوا ہے اس سے قبل کبھی بھی بھارتی فوج نے اس علاقے کو ہٹ نہیں کیا۔

Leave a reply