ستوال سیکٹر میں بھارتی فوج نے بلا اشتعال فائرنگ کی ہے
آئی ایس پی آر کے مطابق آج 11 بج کر 55 منٹ پر بھارتی فوج نے حسب سابق غیر انسانی روئیے کا مظاہرہ کرتے ہوئے فائرنگ کی، بھارتی فوج نے سوال سیکٹر میں کشمیری چرواہوں پر فائرنگ کی،بھارتی فوج کی فائرنگ سے 1 شہری شہید اور 2 شدید زخمی ہو گئے،نئے جیو اسٹریٹیجک حالات کے تناظر میں بھارتی فوج نے معصوم شہریوں کو نشانہ بنانے کا منصوبہ بنا لیا،
آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی منصوبے کا مقصد اپنے جھوٹے بیانئے اور من گھڑت الزامات کو ڈھنڈورا پیٹنا ہے بلا اشتعال فائرنگ پر پاکستان نے بھارت سے شدید احتجاج کیا ہے، کنٹرول لائن بیلٹ پر بسنے والے کشمیریوں کی حفاظت کی خاطر پاکستان اپنی مرضی سے جواب دینے کا حق محفوظ رکھتا ہے،
شہریوں کو بھارتی فوج نے اس وقت فائرنگ کا نشانہ بنایا جب وہ اپنے کھیتوں میں مویشی چرا رہے تھے، مقامی افراد کے مطابق دو افراد شہید ہو گئے ہیں، بھارتی فوج کی فائرنگ سے شہید ہونے والوں میں محمد قاسم اور عبید نامی نوجوان شامل ہے،جبکہ کچھ شہریوں کے زخمی ہونے کی اطلاعات بھی ہیں۔
کرونا لاک ڈاؤن، گھر میں فاقے، ماں نے 5 بچوں کو تالاب میں پھینک دیا،سب کی ہوئی موت
کرونا میں مرد کو ہمبستری سے روکنا گناہ یا ثواب
لاک ڈاؤن ختم کیا جائے، شوہر کے دن رات ہمبستری سے تنگ خاتون کا مطالبہ
لاک ڈاؤن، فاقوں سے تنگ بھارتی شہریوں نے ترنگے کو پاؤں تلے روند ڈالا
کرونا مریض اہم، شادی پھر بھی ہو سکتی ہے، خاتون ڈاکٹر شادی چھوڑ کر ہسپتال پہنچ گئی
کرونا لاک ڈاؤن، رات میں بچوں نے کیا کام شروع کر دیا؟ والدین ہوئے پریشان
دوسری جانب ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ بھارت کی جانب سے شہریوں کو جان بوجھ کر نشانہ بنانا قابل مذمت ہے، بھارت کی اشتعال انگزیزی خطے میں امن و سلامتی کے لیے خطرہ ہے، بھارت اپنی حرکتوں سے مقبوضہ کشمیر کی صورتحال سے دنیا کی توجہ نہیں ہٹا سکتا،بھارت اقوام متحدہ سلامتی کونسل کی قراردادوں پر عمل درآمد یقینی بنائے، بھارت 2003کے جنگ بندی انتظام کی پاسداری کرے، نہتے شہریوں کو نشانہ بنانا عالمی قوانین، اقدار کے منافی ہے،اقوام متحدہ فوجی مبصر مشن کو ایل او سی پر کام کرنے دیا جائے،
ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ امریکہ اوربھارت کے مشترکہ اعلامیے میں پاکستان کے حوالے سے مخصوص بیان غیرضروری یکطرفہ اورگمراہ کن ہے یہ بیان سفارتی اصولوں کے خلاف اورمحض سیاسی ہے ہم حیران ہیں کہ دہشتگردی کے خاتمے کے لئے پاکستان کے امریکہ کے ساتھ قریبی تعاون کے باوجود یہ بیان دیا گیا پاکستان نے دہشتگردی کے خلاف بے پناہ قربانیاں دی ہیں اورعالمی برادری نے اس سلسلے میں باربارہماری کوششوں اورقربانیوں کو تسلیم کیا،