بھارتی فوج کی ایل او سی کی خلاف ورزی،15 سالہ لڑکی سمیت 4 شہری زخمی، پاک فوج نے دیا منہ توڑ جواب

بھارتی فوج کی ایل او سی کی خلاف ورزی،15 سالہ لڑکی سمیت 4 شہری زخمی، پاک فوج نے دیا منہ توڑ جواب

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بھارتی فوج کی جانب سے 24گھنٹے میں ایل او سی کی متعدد مقامات پر خلا ف ورزیاں دیکھنے میں آئی ہیں

ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فوج نے بھاری ہتھیاروں سے شاردہ،ڈھڈنیال اور شاہ کوٹ سیکٹرز میں فائرنگ کی، بھارتی فوج نے دانستہ طور پر شہری آباد ی کو نشانہ بنایا،بھارتی فوج کی فائرنگ سے4شہری زخمی ہوئے

ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج کی جانب سےبھارتی مہم جوئی کا بھرپور جواب دیا گیا،پاک فوج نے فائرنگ کرنے والی بھارتی چوکیوں کو نشانہ بنایا،رواں سال بھارت نےسیز فائر معاہدےکی 708بار خلاف ورزی کی،

یوم یکجہتی کشمیر، پاک فوج نے جاری کیا کشمیریوں سے یکجہتی کے لئے ملی نغمہ "کشمیر ہوں میں”

یوم یکجہتی کشمیر پر علی امین گنڈا پور نے کی قوم سے بڑی اپیل، کیا کہا؟

مقبوضہ کشمیر،کشمیری سڑکوں‌ پر،عمران خان زندہ باد کے نعرے، کہا اللہ کے بعدعمران خان پر بھروسہ

کشمیری اکیلے نہیں،ہم ان کے ساتھ کھڑے ہیں، غیر متزلزل حمایت جاری رہے گی،آرمی چیف

مسلح افواج کشمیریوں کے ساتھ ہیں، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی کا پیغام

خون کے آخری قطرے تک کشمیریوں کے ساتھ، نیول چیف کا دبنگ اعلان

ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فوج کی فائرنگ سے بسان والی اور چہاری گاؤں کے 4 شہری زخمی ہویے، زخمیوں میں 15 سال کی لڑکی بھی شامل ہے

 

دوسری جانب بھارتی ناظم الامور  کی دفترخارجہ طلبی کی گئی،بھارتی ناظم الامورکوسیزفائرمعاہدےکی خلاف ورزی پرطلب کرکےاحتجاج ریکارڈ کرایاگیا ،

پاکستان نے مطالبہ کیا ہے کہ بھارت 2003ء کے سیز فائرمعاہدے کی پاسداری کرے۔ اس کے اقدامات خطے کے امن اور سلامتی کے لیے خطرہ بن گئے ہیں۔بھارتی فورسز ایل او سی پر معصوم شہریوں کو نشانہ بنا رہی ہیں,بھارت ایسی حرکتوں سے مقبوضہ کشمیر سے دنیا کی توجہ نہیں ہٹا سکتا، بھارت اقوام متحدہ سیکیورٹی کونسل کی قراردادوں پر عمل درآمد یقینی بنائے،

واضح رہے کہ بھارت مسلسل لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی کرتا رہتا ہے جس کا پاکستانی فورسز بھی بھرپور جواب دیتی ہیں

 

Comments are closed.